ممبئی: ممبئی کے ایک شاپنگ مال میں جمعرات کی رات خوفناک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جسے جمعہ کی صبح تک بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ناگپاڑا میں ایک شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگی ہے اور اب تک اس سے متصل عمارت سے کم از کم 3500 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ آگ بجھانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
Published: undefined
آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس عمارت کے برابر میں ایک 55 منزلہ عمارت منسلک ہے، جہاں سے کم از کم 3500 افراد کو بحفاظت نکال کر ایک میدان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بتایا ہے کہ وسطی ممبئی کے ناگپاڑا کے اس سٹی سنٹر مال میں لگی آگ بجھانے کے دوران دو فائر ورکرز زخمی ہوگئے۔ اس آگ کو لیول 5 یعنی کہ شدید آگ قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، جبکہ 250 ملازمین ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ممبئی کے چیف فائر آفیسر ششی انت کالے بھی مستقل طور پر جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ جمعرات کی رات ممبئی کے میئر کشوری پیڈنیکر اور دیگر عہدیدار موقع کا جائزہ لینے آئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا