ممبئی کے ڈومبی ولی لوڑھا فیز 2 واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ دھیرے دھیرے کئی منزل تک پہنچ گئی ہے اور عمارت میں رہنے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل فوری طور پر شروع ہو چکا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومبی وَلی لوڑھا فیز 2 کے کھونا ایسٹیریلا ٹاور کی گیلری میں آگ لگی تھی۔ تیسری منزل پر یہ حادثہ ہوا جس سے اٹھی آگ کی لپٹیں دھیرے دھیرے نیچے پہلی منزل اور اوپر کی طرف چھٹی منزل تک پہنچ گئی۔ اچھی بات یہ تھی کہ لوگ تیسری منزل تک ہی رہ رہے تھے اور اوپری منزل خالی تھے۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔
Published: undefined
اس درمیان عمارت میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل بھی شروع ہو گیا اور موصولہ اطلاع کے مطابق سبھی مکینوں کو بہ حفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ کچھ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی اور تیز ہوا چلنے کے سبب تیزی کے ساتھ آگ اوپر اور نیچے کی طرف پھیلنے لگی۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈنگ کی گیلری والی کھڑکیوں سے آگ کی لپٹیں نکل رہی ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ممبئی آتشزدگی کے معاملے اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ممبئی کے گرگاؤں چوپاٹی علاقہ میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔ اس حادثہ میں کئی لوگوں کی موت جلنے سے ہو گئی تھی اور کچھ افراد دَم گھٹنے کی وجہ سے موت کی نیند سو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز