اتر پردیش میں بی جے پی لوک سبھا انتخاب کیا ہاری، اس کی اندرونی لڑائی اور اس کے لیڈروں کے کالے کرتوت مسلسل سامنے آتے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں اب نیا معاملہ قنوج سے بی جے پی کے سابق ایم پی سبرت پاٹھک کے تعلق سے سامنے آیا ہے، جس میں ان کی ہی پارٹی کی ایک خاتون لیڈر نے ان پر ہراساں کرنے، استحصال اور قتل کے لیے سپاری (کنٹریکٹ) دینے کا الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
یہ خاتون بی جے پی کی مہیلا مورچہ کی ضلع صدر ہیں۔ انہوں نے یہ الزام باقاعدہ میڈیا کے سامنے لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سبرت پاٹھک ان کی سیاسی شبیہ خراب کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گینگسٹر مجرموں سے مل کر سپاری کلر سے پورے خاندان کو قتل کروانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خاتون لیڈر نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ یہ لوگ میری کردار کشی سے لے کر میرا جسمانی و مالی استحصال کرتے آ رہے ہیں، جو اب آئندہ نہیں ہوگا۔
Published: undefined
بی جے پی مہیلا مورچہ کی اس خاتون لیڈر نے قنوج کے ڈی ایم کو درخواست دے کر انصاف کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انوپم دوبے اور لینڈ مافیا سے نام جوڑ کر ان کی سیاسی شبیہ کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ مہیلا مورچہ ضلع صدر نے کہا ہے کہ انہیں یا ان کے خاندان کے کسی فرد کو اگر کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار سابق ایم پی سبرت پاٹھک ہوں گے۔
Published: undefined
بی جے پی مہیلا مورچہ کی ضلع صدر کے اس الزام پر سماجوادی پارٹی نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایس پی کے آفیشل اکاؤنٹ سے بی جے پی کی اس خاتون لیڈر کی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ قنوج میں بی جے پی لیڈر نے سابق ایم پی سبرت پاٹھک پر لگایا ہراساں کرنے کا الزام۔ یہ بھی بتایا کہ استحصال کرتے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی پشت پناہی میں ان کے لیڈر عوام کو صرف پریشان کرتے ہیں، جب ان کی پارٹی کے لوگ استحصال سے نہیں بچ سکے تو عام لوگوں کا کیا ہوگا؟ جو حکومت اپنے ہی لوگوں کو انصاف نہس دلا سکے ان سے اور کیا امید کی جائے؟ بے حد شرمناک!
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز