نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کورونا وائرس کی وبا کے علاج کے لئے ویکسین تیار کرنے کی سمت میں مودی حکومت کی طرف سے کی جا رہی لاپرواہیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے مودی حکومت پر نشانہ لگایا اور کہا کہ حکومت ہند کے پاس ابھی تک کورونا ویکسین کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے، حکومت کی یہ لاپرواہی تشویشناک ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’اب تک کورونا کی ویکسین بنانے کے لئے ایک منصفانہ اور جامع حکمت عملی تیار ہو جانی چاہیے تھی لیکن تاحال اس کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ حکومت ہند کی لاپرواہی تشویشناک ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے تبصرہ 14 اگست کے اپنے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیا ہے۔
Published: undefined
اپنے پرانے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا تھا، ’’ہندوستان کووڈ- 19 کی ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہوگا۔ ویکسین کی آسان دستیابی، سستے دام اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے جامع اور مساوی حکمت عملی تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت ہند کو اب یہ کام کرنا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ متعدد ممالک کورونا ویکسین بنانے میں مصروف ہیں اور روس نے ویکسین بنانے کا دعوی بھی کر دیا۔ ادھر، ہندوستان میں کورونا کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ وزارت صحت کے ذریعہ جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 3310234 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہی کورونا کے 75760 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 1023 کورونا کے مریض فوت ہو گئے۔ اب تک 2523771 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور 60472 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز