قومی خبریں

ترقی یافتہ ملک کا مطلب دہلی-ممبئی-چنئی نہیں، ہم ایسے ماڈل پر یقین نہیں کرتے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو دہلی کے بھارت منڈپم میں ملک کے خواہش مند بلاکس کے لیے 'سنکلپ ہفتہ' پروگرام کا آغاز کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آج ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو گئے ہیں

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو دہلی کے بھارت منڈپم میں ملک کے خواہش مند بلاکس کے لیے 'سنکلپ ہفتہ' پروگرام کا آغاز کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آج ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ہم 2047 میں ملک کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور ترقی یافتہ ملک کا مطلب یہ نہیں کہ شان و شوکت صرف دہلی، ممبئی، چنئی میں نظر آئے اور ہمارے گاؤں کو پیچھے چھوڑ دیا جائے۔ ہم اس ماڈل کی پیروی نہیں کرتے ہیں۔ ہم 140 کروڑ لوگوں کی تقدیر کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا ’’ہم نے پیرامیٹرز طے کر لیے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کے لیے مسابقت کا احساس ہو۔ جب تک تصدیق شدہ ڈیٹا موجود نہ ہو ایسے ڈیٹا کو بھرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ گاؤں جا کر لوگوں کے مسائل جانیں۔ پی ایم نے کہا ’’آپ کو اپنے بلاک کو ترقیاتی کاموں میں آگے لے جانا ہے۔ عوام کی شرکت سے مسائل کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اس کے لیے 100 بلاکس کا انتخاب کریں اور انہیں قومی سطح پر لائیں۔ میں اگلے سال اکتوبر میں آپ کی کامیابی کی کہانی سننا چاہوں گا۔

Published: undefined

پی ایم نے کہا کہ ہم نے خواہش مند ضلعی پروگرام کے لیے بہت آسان حکمت عملی کے ساتھ کام کیا ہے۔ اگر ہم جامع ترقی حاصل نہیں کرتے جو سب کے لیے فائدہ مند ہو، تو اعداد و شمار اطمینان تو دے سکتے ہیں لیکن بنیادی تبدیلی ممکن نہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم نچلی سطح پر تبدیلیاں لا کر آگے بڑھیں۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا ’’یہ پروگرام (سنکلپ سپتاہ) ٹیم انڈیا کی کامیابی کی علامت ہے۔ یہ ہر ایک کی کوششوں کے جذبے کی علامت ہے۔ یہ پروگرام ہندوستان کے مستقبل کے لیے بھی اہم ہے۔ یہ عزم کے ذریعے کامیابی کا عکس ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جس طرح خواہش مند ڈسٹرکٹ پروگرام کامیاب ہوا ہے، اسی طرح خواہش مند بلاک پروگرام بھی سو فیصد کامیاب ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined