چنئی کے میئر عہدہ کے لیے ڈی ایم کے امیدوار آر. پریا جمعہ کو بلامقابلہ منتخب ہو گئی ہیں۔ 28 سالہ آر پریا نے کامرس میں گریجویشن کیا ہے اور وہ پہلی بار کونسلر بنی ہیں۔ وہ چنئی کارپوریشن کی پہلی دلت میئر ہو گئی ہیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والی تیسری خاتون ہیں۔
Published: undefined
گریٹر چنئی کارپوریشن کمشنر گگن سنگھ بیدی نے پریا کو عہدہ کا حلف دلایا، جو چنئی کی 49ویں میئر ہیں۔ پریا کو وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، وزیر صحت ایم سبرامنیم، انسانی وسائل اور سی ای وزیر پی کے شیکھر بابو کے علاوہ چنئی کے دیگر اہم افراد نے مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
کارپوریشن افسران نے بتایا کہ کونسل کی آئندہ میٹنگ میئر اور کمشنر سے صلاح و مشورہ کے بعد ہوگی۔ شہر کے 15 علاقوں میں شہری ایشوز پر بحث اور قرارداد پاس کرنے کے لیے ہر مہینے کونسل کی میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز