پڈوچیری: پڈوچیری کے وزیراعلی وی نارائن سامی نے اتوار کو کہا کہ وہ جلد ہی لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کے خلاف توہین عدالت کی عرضی دائر کریں گے کیونکہ کرن بیدی 30 اپریل کے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرکے حکومت کے روزمرہ کے کاموں میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نارائن سامی نے لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کی طرف سے سرکاری کام کاج میں مداخلت کی کئی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کی تقرری تک میں مداخلت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی کی تقرری کابینہ کی میٹنگ کے ذریعہ کی گئی لیکن اس پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کرن بیدی نے مرکزی وزارت داخلہ کو خط لکھا جس کی وجہ سے مقامی بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہوئی۔ حالانکہ حکومت نے آخری فہرست شائع کرنے کے ساتھ ہی عمل پھر سے شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جی ایس ٹی معاوضہ کے طور پر ریاست کو ملنے والے 400 کروڑ روپے کی ادائیگی میں تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کل جی ایس ٹی کونسل کی ایک ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا اور رقم فوری طورپر جاری کرنے پر زور دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز