نئی دہلی: وزیر اعظم مودی 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں اور 21 اپوزیشن جماعتوں نے افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ نئے پارلیمنٹ کے افتتاح کا حق صرف اور صرف صدر کو ہے۔ دریں اثنا، مرکزی وزارت خزانہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر 75 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا۔ اس سکے پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کی تصویر نمایاں ہوگی۔
Published: undefined
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق یہ 75 روپے کا سکہ گول ہوگا اور اس کا رقبہ 44 ملی میٹر ہوگا۔ اس سکے کا وزن 35 گرام ہوگا اور اس میں 50 فیصد چاندی، 40 فیصد تانبا اور 5-5 فیصد نکل اور زنک دھات کا مرکب ہوگا۔ سکے کے بائیں جانب دیوناگری رسم الخط میں بھارت اور انگریزی میں انڈیا لکھا جائے گا۔ اسی طرح اوپری حصے میں دیوناگری رسم الخط میں سنسد بھون ہوگا اور نچلے حصے میں انگریزی میں پارلیمنٹ ہاؤس ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ سکہ حکومت ہند کی کولکاتا ٹکسال نے تیار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined