قومی خبریں

ہماچل میں رام پور کے نزدیک بادل پھٹنے سے متعدد مکانات اور مویشی بہہ گئے

ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں بادل پھٹنے کے دو واقعات میں املاک اور مویشیوں کا بھاری نقصان ہوا ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں بادل پھٹنے کے دو واقعات میں املاک اور مویشیوں کا بھاری نقصان ہوا ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے۔ حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ بادل پھٹنے کا واقعہ منگل کی رات دارالحکومت شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر دور رام پور سب ڈویژن کے سرپاڑہ پنچایت کے تحت کندھار گاؤں میں ہوا۔

Published: undefined

رام پور کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے مطابق بادل پھٹنے کا واقعہ رات تقریباً 11 بجے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے شملہ اور کنور سرحد کے قریب جیوری اور برنوئی علاقے کہ درمیان قومی شاہراہ-5 منقطع ہوگئی تھی، جسے اب بحال کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

گرام پنچایت سرپاڑہ کے پردھان موہن کپاٹیا نے کہا کہ قدرتی آفات کی وجہ سے سرپاڑہ گاؤں کا سڑک رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بادل پھٹنے سے پھل، باغات اور کاشت کی زمینیں زیر آب آگئیں اور بہت سے مکانات کو نقصان پہنچا۔

Published: undefined

سیلاب سے گائے، بیل، بھیڑ اور بکری جیسے گھریلو جانور بھی بہہ گئے۔ انتظامیہ کے مطابق این ڈی آر ایف کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔ یہاں موصولہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ بیراج کے دروازے کھولنے کے لیے ملانا اسٹیج-ٹو ڈیم پر این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی تعینات ہے۔ انتظامیہ نے پہلے ہی بھونتار تک پاروتی ندی میں طغیانی کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور لوگوں سے ندی کے کناروں سے دور رہنے کو کہا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined