حیدرآباد: مرکز کی ایک ٹیم پیر کو تلنگانہ کا دورہ کرے گی تاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے سکے۔ مرکزی وزیر سیاحت اور ریاستی بی جے پی صدر جی کشن ریڈی نے اتوار کو کہا کہ یہ فیصلہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دہلی میں ریاستی بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کیا ہے۔
Published: undefined
کشن ریڈی نے کہا کہ امت شاہ نے سکریٹری داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی ٹیم تلنگانہ روانہ کریں تاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ٹیم میں کئی وزارتوں کے افسران ہوں گے۔ یہ ٹیم 31 جولائی سے ریاست کا دورہ کرے گی تاکہ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے نقصانات اور امدادی کاموں کا موقع پر جائزہ لے سکے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مشیر کنال ستیارتھی کی سربراہی میں اس ٹیم میں زراعت، مالیات، آبی وسائل، بجلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز اور نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر جیسے محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے۔
Published: undefined
مزید برآں، تلنگانہ حکومت کی طرف سے حتمی یادداشت پیش کرنے کے بعد وہی مرکزی ٹیم دوبارہ ریاست کا دورہ کرے گی تاکہ نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے اور تلنگانہ میں سیلاب کے پیش نظر اضافی مرکزی امداد کی منظوری کے لیے حتمی سفارش کی جا سکے۔‘‘
وزارت داخلہ کی طرف سے ایک دفتری میمورنڈم میں کہا گیا "ٹیم یہ بھی سفارش کرے گی کہ کیا آفت کو 'شدید نوعیت' کا قرار دیا جا سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز