قومی خبریں

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج، ایم ایل اے نے لگائے سنگین الزامات

پولیس کے مطابق ٹی ڈی پی کے ایم ایل اے رگھورام کرشن راجو نے ایک ماہ قبل اپنی شکایت میل کے ذریعے پولس کو بھیجی تھی۔ قانونی مشورہ کے بعد ہم نے سابق وزیر اعلیٰ سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جگن موہن ریڈی&nbsp;/ تصویر سوشل میڈیا</p></div>

جگن موہن ریڈی / تصویر سوشل میڈیا

 

آندھرا پردیش پولیس نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی، دو سینئر آئی پی ایس افسران اور دو ریٹائرڈ افسران کے خلاف ’اقدام قتل‘ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ حکمراں پارٹی کے ایم ایل اے کے رگھورام کرشن راجو کی شکایت پر،  آندھر پردیش کی گنٹور پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 120بی، 166، 167، 197، 307، 326، 465 اور 506 کے ساتھ ہی دفعہ 34 کے تحت درج کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کی اطلاع کے مطابق ان مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے علاوہ سینئر آئی پی ایس افسرپی وی سنیل کمار اور پی ایس آر سیتارامن جنیئول، ریٹائرڈ پولیس افسر آر وجے پال اور گنٹور گورنمنٹ جنرل اسپتال کی سابق سپرنٹنڈنٹ جی پربھاوتی کے نام شامل ہیں۔ وجے پال اور پربھاوتی ریٹائر ہو چکے ہیں۔ گنٹور پولیس کے اہلکار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ٹی ڈی پی کے ایم ایل اے رگھورام کرشن راجو نے ایک ماہ قبل اپنی شکایت میل کے ذریعے پولس کو بھیجی تھی۔ قانونی مشورہ کے بعد ہم نے جمعرات کی شام 7 بجے سابق وزیر اعلیٰ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق یہ معاملہ تین سال پرانا ہے جو گنٹور کے ناگرم پالم پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔ ٹی ڈی پی لیڈر راجو کی 2021 میں گرفتاری کا معاملہ آندھرا پردیش میں اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے 11 جون کو سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی اور کچھ دیگر عہدیداروں کے خلاف شکایت درج کرائی۔ اس شکایت میں انہوں نے حراست کے دوران ہراساں کرنے کا الزام بھی لگا یا ہے۔

Published: undefined

ٹی ڈی پی کے ایم ایل اے نے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر عہدیداروں پر ان کے خلاف مجرمانہ ’سازش‘ رچنے کا الزام لگایا ہے۔ 62 سالہ راجو نے اپنی شکایت میں یہ بھی کہا ہے کہ سینئر آئی پی ایس افسران سنیل کمار اور سیتارمن جنیولو، پولیس افسر وجئے پال اور سرکاری ڈاکٹر جی پربھاوتی ’’سازش‘ کا حصہ تھے۔ انہیں مئی 2021 میں کوویڈ 19 کی دوسری لہر کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔ راجو نے شکایت میں الزام لگایا ہے کہ آندھرا پردیش حکومت کی سی بی سی آئی ڈی نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ 14 مئی 2021 کو مجھے بغیر کسی مناسب کارروائی کے گرفتار  کر لیا گیا، مجھے دھمکایا گیا، غیر قانونی طریقے سے پولیس گاڑی کےاندر کھیچا گیا اور اسی رات جبراً گنٹور لے جایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined