دہلی کے دوارکا سیکٹر-22 میں زیر تعمیر حج ہاؤس کو لے کر فرقہ پرست طاقتوں نے ہنگامہ و مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے جس پر مقامی انتظامیہ نے بھی سخت ایکشن لینے کا من بنا لیا ہے۔ جمعہ کے روز دوارکا سیکٹر-22 میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حج ہاؤس تعمیر کیے جانے کے خلاف ہنگامہ کیا اور اس کے خلاف دہلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ اس مظاہرہ کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
مظاہرین کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے تعلق سے دوارکا ضلع کے ڈی سی پی، ایس کے مینا نے کہا کہ جمعہ کو سیکٹر-22 میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔ اس دوران کورونا گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی ہوتی ہوئی بھی دیکھی گئی۔ اس عمل کو دیکھتے ہوئے دوارکا سیکٹر-23 تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق پولیس مظاہرہ کا انعقاد کرنے والوں کے بارے میں پتہ لگا رہی ہے اور اس کے لیے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
Published: undefined
دراصل دوارکا سیکٹر-22 میں حج ہاؤس کی تعمیر کے لیے زمین الاٹ کیے جانے پر کچھ تنظیموں نے پہلے ہی اعتراض ظاہر کیا ہے اور اے ڈی آر ایف (آل دوارکا ریسیڈنٹس فیڈریشن) نے زمین الاٹ کیے جانے کے فیصلہ کو کینسل کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط بھی گزشتہ دنوں لکھا تھا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس ادارہ سے جڑے کچھ لوگ بھی جمعہ کے روز مظاہرہ میں شامل ہوئے تھے۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ مظاہرین میں کچھ ہندوپرست تنظیموں کے اراکین بھی شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined