قومی خبریں

آندھرا کے سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے گھر پر چلا بلڈوزر، غیر قانونی تعمیر کی شکایت کے بعد میونسپل کارپوریشن کی کارروائی

آندھرا میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے صدر جگن موہن کے گھر پر بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے صدر جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں واقع گھر پر بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میونسپل کارپوریشن نے یہ کارروائی غیر قانونی تعمیر کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد کی۔

Published: undefined

کارپوریشن نے ’لوٹس پونڈ‘ میں جگن موہن ریڈی کی رہائش گاہ کے سامنے سڑک پر ان کی حفاظت کے لیے تعمیر کئے گئے کمرے کو منہدم کر دیا۔ الزام ہے کہ اس ڈھانچہ کو تجاوزات کرتے ہوئے بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس تجاوز کے خلاف میونسپل کارپوریشن کو ایک سے زیادہ شکایات موصول ہوئی تھیں۔

Published: undefined

جگن موہن ریڈی کے حامیوں کے مطابق سڑک کے کنارے یہ کمرہ ان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا تھا۔ آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کی ہار کے بعد ان کی سیکورٹی یہاں سے ہٹائی جا چکی ہے۔ لہذا عہدیداروں نے پولیس کی موجودگی میں اس غیر قانونی تعمیر کو منہدم کر دیا۔

Published: undefined

حیدرآباد کے لوٹس تالاب میں فٹ پاتھ اور سڑک غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی جس کی وجہ سے ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی حکومت نے کئی بار خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو کہیں بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ سڑک پر ٹریفک جام ہونے کے باعث وہاں بنائے گئے 3 شیڈوں کو بلڈوزر کی مدد سے گرا دیا گیا۔

Published: undefined

یاد رہے کہ آندھرا پردیش میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں جگن موہن ریڈی کی پارٹی وائی ایس آر سی پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ریاست کی 175 اسمبلی سیٹوں میں سے ان کی پارٹی کو صرف 11 سیٹوں پر کامیابی ملی۔ وہیں تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) 135 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ پون کلیان کی جناسینا پارٹی کو 21 جبکہ بی جے پی کو 8 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined