قومی خبریں

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے ہمسفر ریزورٹ پر چلا بلڈوزر

انتظامیہ نے ایک بار پھر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان کے ہمسفر ریزورٹ پر بلڈوزر چلانے کی کارروائی کرتے ہوئے ’سرکاری زمین‘ پر بنی دیوار اور عمارت کو گرانے کا کام شروع کر دیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر / سوشل میڈیا

 

رام پور: انتظامیہ نے ایک بار پھر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان کے ہمسفر ریزورٹ پر بلڈوزر چلانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو جے سی بی کے ساتھ پہنچے ایس ڈی ایم نے ’سرکاری زمین‘ پر بنی دیوار اور عمارت کو گرانے کا کام شروع کر دیا۔

Published: undefined

انتظامیہ کے اس اقدام سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی ہے۔ شہر کے رکن اسمبلی آکاش سکسینہ کی شکایت پر معاملہ میں تیزی سے کارروائی کی گئی ہے۔ چند روز قبل آکاش سکسینہ نے ایک خط لکھ کر کارروائی کے لیے یاد دہانی بھیجی تھی۔ جس کے بعد انتظامیہ نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

وہیں، سماجوادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری اومندر چوہان نے اس کارروائی پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تحصیلدار صدر کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس ریزورٹ میں کھاد کے گڑھوں کی 0.038 ہیکٹر اراضی ہے جس کا گاٹا نمبر 164 ہے۔ پیمائش عدالت کے حکم پر کی گئی۔ تصدیق ہوئی کہ یہ زمین کھاد کے گڑھوں کی ہے۔ عدالت نے ناجائز تجاوزات ہٹانے اور معاوضے کی وصولی کا حکم دیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے یہ کارروائی سست پڑ گئی۔

Published: undefined

تین دن قبل جب شہر کے رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے تحصیل انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک یاد دہانی بھیجی تو انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ عدالتی حکم کی تعمیل میں انتظامیہ کی ٹیم جے سی بی لے کر ہمسفر ریزورٹ پہنچی اور تجاوزات ہٹانے کا عمل شروع کر دیا۔ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو جے سی بی کی مدد سے ہٹایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined