باندہ: اترپردیش کے باندہ ضلع میں ایک سانڈ نے اونٹ پر حملہ کر دیا جس میں اونٹ کی موت واقع ہو گئی۔ دراصل اس اونٹ کو ایک کسان اپنے کھیتوں کی رکھوالی کے لایا تھا اور اونٹ پر سوار ہو کر وہ سانڈ کو بھگا رہا تھا کہ سانڈ نے اونٹ پر حملہ کر دیا۔ اس حیران کن خبر سے علاقے میں اس سانڈ کی دہشت پھیل گئی ہے اور انتظامیہ اسے پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
گاؤں والوں نے اس کی اطلاع ضلع کو انتظامیہ کو دی جس کے بعد ایس ڈی ایم نے سانڈ کو پکڑنے کا حکم جاری کیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ سانڈ کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ یہ واقعہ پیلانی تحصیل کے پپر ہری گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ چونکہ کھیتوں میں گیہوں کی بوائی ہو چکی ہے اور کسان اپنی فصل کی حفاظت کے لیے دن رات پہریداری کر رہے ہیں۔ پپرہری گاؤں کے کسان فصلوں کی حفاظت کے لیے املور گاؤں سے کرائے پر اونٹ لائے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اونٹ کو دیکھ کر جنگلی جانور بھاگ جاتے ہیں اور فصلوں کو نقصان نہیں پہنچاتے۔
Published: undefined
لیکن اس علاقے کا ایک سانڈ وہاں آگیا اور اس نے اونٹ پر ہی حملہ کر دیا۔ اس سانڈ کے بارے میں گاؤں والوں نے بتایا کہ یہ کسی کو بھی مارنے کے لیے دوڑ پڑتا ہے اور لوگ بھاگ کر اس سے اپنی جان بچاتے ہیں۔ اس کے حملے میں اونٹ بری طرح زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد گاؤں والوں میں اس سانڈ کا کافی خوف پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے کھیتوں میں جانے سے ڈرنے لگے ہیں۔
Published: undefined
ایس ڈی ایم ششی بھوشن مشرا کے مطابق پیلانی تحصیل علاقے کا سانڈ مشتعل ہو گیا ہے۔ اس کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو سانڈ کو پکڑ کر نوائچ گاؤں میں بنے جانوروں کے باڑے میں پہنچائے گی۔ ایس ڈی ایم کے مطابق کسان اونٹ پر چڑھ کر سانڈ کو بھگا رہا تھا جس سے وہ غصے میں آگیا اور اونٹ پر یہ حملہ کردیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب