قومی خبریں

آسمان میں پھر بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا، ’آکاسا ایئر‘ سے ٹکرایا پرندہ، طیارہ لینڈنگ کے بعد نظر آیا بڑا نشان

ڈی جی سی اے کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی فلائٹ کا نام کیو پی-1333 ہے، یہ فلائٹ احمد آباد سے دہلی آ رہی تھی اور ڈیمیج ہونے والا طیارہ میکس کمپنی کا بی-737-8 ایئرکرافٹ ہے۔

حادثہ زدہ آکاسا ایئر کا طیارہ
حادثہ زدہ آکاسا ایئر کا طیارہ تصویر سوشل میڈیا

ایک بار پھر آسمان میں بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ واقعہ احمد آباد سے دہلی پہنچ رہے آکاسا ایئر کے طیارہ کے ساتھ پیش آیا۔ جب یہ مسافر طیارہ ہزاروں کلومیٹر کی اونچائی پر اڑ رہا تھا تو اچانک ایک پرندہ اگلے حصے سے ٹکرایا۔ پھر جب طیارہ کی لینڈنگ ہوئی تو اس حادثے کا نشان صاف دیکھا گیا۔ پرندے سے ہوئی اس ٹکراؤ کے بعد طیارہ کو نقصان بھی پہنچا ہے، پھر بھی کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا، یہ سبھی کی خوش قسمتی رہی۔

Published: undefined

ڈی جی سی اے کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی فلائٹ کا نام کیو پی-1333 ہے۔ یہ فلائٹ احمد آباد سے دہلی آ رہی تھی اور ڈیمیج ہونے والا طیارہ میکس کمپنی کا بی-737-8 ایئرکرافٹ ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ آکاسا ایئرلائنس میں ایسا حادثہ پہلے بھی سامنے آ چکا ہے۔ گزشتہ 15 اکتوبر کو آکاسا ایئرلائنس کی ایک فلائٹ کو پرواز بھرنے کے بعد واپس ممبئی ایئرپورٹ پر لوٹنا پڑا تھا۔ فلائٹ کے کیبن میں کچھ جلنے کی بو آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔ بعد میں جانچ کے دوران پتہ چلا تھا کہ طیارہ سے کوئی پرندہ ٹکرایا تھا جس وجہ سے حادثہ ہو سکتا تھا، لیکن سمجھداری نے سبھی مسافروں کی جان بچائی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں کئی طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ دیکھنے کو ملی ہے۔ ہندوستان میں ہی کئی ایئرلائنس ایمرجنسی لینڈنگ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کئی بار افرا تفری کا ماحول بھی پیدا ہوا۔ انڈیگو اور اسپائس جیٹ کے طیاروں کے ساتھ بھی ایمرجنسی لینڈنگ کا معاملہ سامنے آ چکا ہے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ تکنیکی خامیاں بھی رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined