لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل مدھیہ پردیش میں سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم میں جہاں زبردست شدت دیکھی جا رہی ہے تو وہیں لیڈران کے پارٹی تبدیل کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ دو دن پہلے مورینا- شیوپور کے کانگریس لیڈر رام نیواس راؤت بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے، مگر گزشتہ کل کانگریس نے بی جے کو اس سے بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ ایک ماہ قبل بی جے پی میں شامل ہونے والے قدآور قبائلی لیڈر مکیش ملہوترا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
مکیش ملہوترا نے جمعرات (2 مئی) کو مورینا میں منعقدہ پرینکا گاندھی کے جلسۂ عام میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ مکیش ایک ماہ قبل ہی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے لیکن ایک ماہ کے اندر ہی وہ بی جے پی سے مایوس ہو گئے۔ مکیش ملہوترا شیوپور ضلع کے ایک قدآوار قبائلی لیڈر ہیں۔ دس سال قبل انہیں وزیر مملکت کا درجہ حاصل تھا۔ گزشتہ سال یعنی 2023 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے وجے پور اسمبلی سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب میں حصہ لیا تھا۔ پورے علاقے کے قبائلیوں نے ان کا ساتھ دیا تھا اور انہیں 45 ہزار ووٹ ملے تھے۔ مکیش ملہوترا طویل عرصے سے وجے پور اسمبلی حلقہ کی سیاست میں سرگرم ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ ماہ مارچ میں مکیش نے کراہل میں بی جے پی کے ایک پروگرام کے دوران بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار شیو منگل سنگھ تومر اور بی جے پی ضلع صدر سمیت سینئر لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے اور ایک ماہ بعد 2 مئی کو وہ بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی ہے۔ میرے تمام ساتھی بھی کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ میں ہمیشہ کانگریس کی پالیسیوں سے متاثر رہا ہوں اور اب میں کانگریس پارٹی کے لیے کام کروں گا۔
Published: undefined
مکیش ملہوترا کے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے پر ریاستی کانگریسی لیڈران نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شیوپور کانگریس ضلع صدر اتل چوہان کا کہنا ہے کہ مکیش قبائلی طبقے کے بڑے لیڈر ہیں۔ انہوں نے پرینکا گاندھی کی موجودگی میں ہماری پارٹی کی رکنیت حاصل کی ہے۔ ان کے آنے سے ہمیں لوک سبھا انتخابات میں بہت فائدہ ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز