قومی خبریں

ہندوستانی فوج کی 40 رکنی ٹیم شام میں امدادی کاموں میں مصروف

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے کہا کہ "ہندوستان آپریشن دوست کے ذریعے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہا ہے اور امدادی اقدامات اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہا ہے۔"

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/adgpi">@adgpi</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر / @adgpi

 

نئی دہلی: شام میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے طور پر تعینات ہندوستانی فوج کا 40 رکنی دستہ شام کے زلزلہ زدہ حلب میں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے یہ اطلاع دی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ "ہندوستان آپریشن دوست کے ذریعے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہا ہے اور امدادی اقدامات اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہا ہے۔"

Published: undefined

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے کہا کہ "ہمارا 40 رکنی ہندوستانی فوج کا دستہ جو شام میں یو این ڈی او ایف مشن میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے طور پر تعینات ہے، حلب میں آنے والے زلزلے کے بعد زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کو بہت ضروری امداد فراہم کر رہا ہے۔"

Published: undefined

ہندوستان نے شام میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 23 ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھی بھیجا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے شام کو بھیجی گئی امداد میں سلیپنگ میٹ، جینسیٹ، سولر لیمپ، ترپال، کمبل، ہنگامی اور اہم نگہداشت کی ادویات اور آفات سے متعلق امدادی سامان شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined