دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ دہلی سے دبئی جانے والے مسافروں کو 13 سالہ بچے کا مذاق مہنگا ثابت ہوا۔ دراصل 18 جون کو آئی جی آئی ایئرپورٹ کے کال سینٹر میں ایک ای میل موصول ہوئی تھی، جس میں دبئی جانے والے ہوائی جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ جیسے ہی یہ ای میل موصول ہوئی تھی سی آئی ایس ایف اور دہلی پولیس سمیت ہوائی اڈے کے سیکورٹی کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ اس دھمکی بھرے ای میل بھیجنے کی پاداش میں فی الحال پولیس نے ایک 13 سالہ بچے کو گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ڈی سی پی اوشا رنگنانی نے اس معاملے میں بتایا کہ لڑکے نے کچھ دن قبل کال کر کے بم کی جھوٹی خبر دینے والے ایک دیگر نوجوان سے متاثر ہو کر مذاق کے طور پر ای میل بھیجا تھا۔ رنگنانی نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر (17 جون) کو پیش آیا تھا جس کے خلاف 18 جون کو دبئی جانے والی پرواز میں بم کی دھمکی کے حوالے سے شکایت درج کی گئی۔ ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام رہنما ہدایات پروٹوکول اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔ ساتھ ہی معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایئرپورٹ پر مکمل طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
Published: undefined
ڈی سی پی کے مطابق تفتیش کے دوران معلومات غلط ثابت ہوئیں۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جس ای میل ایڈریس سے ای میل بھیجی گئی تھی اس کی آئی ڈی جعلی کال سے صرف ایک سے دو گھنٹے قبل بنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ دھمکی آمیز میل بھیجنے کے بعد اس ای میل آئی ڈی کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔ تکنیکی نگرانی کے ذریعے ای میل بھیجنے والے شخص کا مقام پتھورا گڑھ، اتراکھنڈ میں پایا گیا۔ جس کے بعد پولیس ٹیم کو پتھورا گڑھ روانہ کیا گیا۔ ڈی سی پی اوشا رنگنانی نے مزید بتایا کہ پتھورا گڑھ پہنچنے پر پولیس ٹیم کو معلوم ہوا کہ جھوٹے بم کی ای میل بھیجنے والا ایک 13 سالہ لڑکا ہے۔
Published: undefined
ایئرپورٹ پولیس کی ٹیم نے اس بچے کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران بچے نے بتایا کہ اس کے والدین نے اسے پڑھائی کے لیے ایک موبائل فون دیا تھا جس کے ذریعے اس نے ای میل بھیجی اور بعد میں اس کی آئی ڈی ڈیلیٹ کر دی۔ اس نے اپنے والدین کو اطلاع نہیں دی کیونکہ وہ خوفزدہ تھا۔ ڈی سی پی اوشا رنگانی نے بتایا کہ پتھورا گڑھ سے پکڑے گئے اس بچے کے زیر استعمال فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈائل کال سینٹر کو بھیجی گئی ای میل کو بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ یہ بچہ چونکہ نابالغ ہے اس لیے اس کو اس کے والدین کی تحویل میں دے دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined