قومی خبریں

ایودھیا میں ’رام مندر‘ کے فرش میں لگایا جائے گا 95 ہزار اسکوائر فیٹ سنگ مرمر، تعمیری سرگرمیاں تیز

فرش میں جو سنگ مرمر لگے گا اس کی موٹائی 35 ایم ایم ہوگی، فرش میں الگ الگ سائز کے سنگ مرمر لگائے جائیں گے جس کے لیے انجینئرنگ میپنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

رام مندر، آئی اے این ایس
رام مندر، آئی اے این ایس 

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کا کام اب تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مندر کے انڈرگراؤنڈ کی چھت کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب فرش کی تعمیر کا کام شروع ہو چلا ہے۔ اس کے لیے فرش کی میپنگ کی جا رہی ہے۔ رام مندر کے فرش کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس میں مکرانا کا سنگ مرمر استعمال کیا جائے گا۔ فرش میں مجموعی طور پر 95300 اسکوائر فیٹ سنگ مرمر کا استعمال کیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرش میں جو سنگ مرمر لگے گا اس کی موٹائی 35 ایم ایم ہوگی۔ فرش میں الگ الگ سائز کے سنگ مرمر لگائے جائیں گے جس کے لیے انجینئرنگ میپنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ سنگ مرمر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اس پر ’اِن لے وَرک‘ کیا جا رہا ہے۔ ’اِن لے وَرک‘ میں ماربل کی کھدائی کر اس میں کلر اسٹون لگایا جاتا ہے۔ کلر اسٹون یعنی رنگین پتھر سے پھول پتیاں اور رنگ برنگی مصوری کو سفید ماربل پر اُکیرا جاتا ہے۔ فرش پر لگانے کے بعد یہ کسی بھی عمارت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

Published: undefined

رام مندر ٹرسٹ کے رکن ڈاکٹر انل مشرا نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مندر کے فرش کے لیے تقریباً 95300 اسکوائر فیٹ سنگ مرمر کی فراہمی ہو چکی ہے۔ انڈرگراؤنڈ کا کام مکمل ہونے کی بھی جانکاری انھوں نے دی اور کہا کہ فرش کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ پہلی منزل کے گنبد وغیرہ کی تعمیر کی بھی تیاری شروع ہو چکی ہے، یعنی عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے لیے سرگرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined