نئی دہلی: کورونا وبا کے بعد سے دہلی میں اسکول بند ہیں لیکن اب کورونا کی دوسری لہر کا اثر کم ہونے کی وجہ سے کئی ریاستوں نے اسکول کھولنے شروع کر دئے ہیں اور اب دہلی حکومت بھی اسکول کھولنے پر غور کر ہی ہے۔ جس کے بعد وہ دن دور نہیں جب دہلی کے اسکولوں میں بھی رونق نظر آئے گی اور بچے اسکول میں پڑھتے اور کھیلتے نظر آ ئیں گے۔ دہلی کی سڑکوں پر پھر سے اسکول کی بسیں اور وین دوڑتی نظر آئیں گی۔
Published: undefined
اس مسئلہ پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی قیادت میں گزشتہ روز دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد ماہرین کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو اس معاملہ پر ایک تفصیلی منصوبہ تیار کرے گی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی اروند کیجریال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین، وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت، ایمس کے ڈاریکٹر رندیپ گلیریا، نیتی آیوگ کے رکن ونود کمار پال، ڈاکٹر سجیت سنگھ، ڈاکٹر بلرام بھارگو وغیرہ نے شرکت کی۔
Published: undefined
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اجلاس کے دوران کہا کہ کیونکہ لمبے وقت سے اسکول بند ہیں اس لئے بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے اور اب زیادہ تر والدین اس حق میں ہیں کہ اسکول دوبارہ کھول دئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں کے ٹیچرس اور والدین کی میٹنگ میں موجود رہنے والے آٹھ لاکھ والدین میں سے 90 فیصد نے دوبارہ اسکول کھولے جانے کی حمایت کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کچھ روز قبل نائب وزیر اعلی نے اعلان کیا تھا کہ دہلی حکومت اسکول دوبارہ کھولے جانے کے لئے والدین کی رائے لے گی ۔اب جب ان کا یہ کہنا ہے کہ 90 فیصد والدین اسکول کھولے جانے کے حق میں ہیں تو دہلی کے اسکولوں میں جلد رونق واپس لوٹ آئے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز