قومی خبریں

ایکواڈور کی بندرگاہ پر مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک

مقامی میڈیا کے مطابق، پستول اور رائفلوں سے لیس مسلح حملہ آوروں کا ایک گروپ صبح بندرگاہ پر پہنچا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے قبل گودام میں کام کرنے والے تاجروں اور ملازمین پر فائرنگ کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کوئٹو: کولمبیا کی سرحد سے متصل ایکواڈور کے شمال مغربی صوبے ایسمیرالڈاس میں مچھلی پکڑنے کی چھوٹی بندرگاہ پر مسلح گروپ کے حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر (ایف جی ای) نے منگل کو یہاں بتایا کہ حکام نے جائے وقوعہ سے سات لاشیں اور قریبی اسپتال سے دو لاشیں برآمد کی ہیں۔ لاش کو فارنسک سنٹر لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا کے مطابق، پستول اور رائفلوں سے لیس مسلح حملہ آوروں کا ایک گروپ صبح بندرگاہ پر پہنچا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے قبل گودام میں کام کرنے والے تاجروں اور ملازمین پر فائرنگ کی۔ نیوز ویب سائٹ پریمیسیاس نے وزیر داخلہ جوآن زپاٹا کے حوالے سے بتایا کہ 30 حملہ آوروں نے واقعہ کو انجام دیا اور اس واقعے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے پیچھے کس منظم جرائم پیشہ گروہ کا ہاتھ ہے اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، فوج نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے فضائی اور زمینی سطح کی پولیس کی مدد کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ایسمرلڈاس صوبے کی حکومت نے مارچ میں جرائم اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا، جو تاحال نافذ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined