نئی دہلی: روڈٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ ملک میں کم تعلیم یافتہ لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب کرانے کے لئے ڈرائیوروں کے لئے آٹھویں تک کی تعلیم کی کم از کم تعلیمی اہلیت کی لازمیت کو ختم کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
نتن گڈکری نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ سماج کے کم تعلیم یافتہ اور غریب لوگ ڈرائیونگ سے روزگار کے امکانات تلاش کرتے ہیں۔ حکومت نے ڈرائیونگ کا لائسنس لینے کے لئے آٹھویں تک کی تعلیم کی لازمیت ہٹا دی ہے جس سے تعلیم کی وجہ سے ان کا روزگار نہ رکے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ شعبہ میں 22لاکھ سے زیادہ ڈرائیوروں کی کمی ہے اور ڈرائیوروں کے لئے آٹھویں تک کی تعلیم لازمی شرط ختم کرکے لاکھوں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس لئے اس لازمیت کو ختم کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اقتصادی طورپر پسماندہ علاقوں کے ہنر مند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے لیکن سڑک پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے لائسنس دینے سے پہلے ڈرائیوروں کے لئے مناسب تربیت اور ڈرائیونگ کے سخت ٹیسٹ پر زور دیا گیا ہے۔
Published: undefined
نتن گڈکری نے کہاکہ تعلیم کی وجہ سے ٹرانسپورٹ شعبہ میں لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع ختم نہیں ہونے دیئے جائیں گے اس لئے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے آٹھویں تک کی کم از کم تعلیمی اہلیت کے التزام کو ہٹا دیا گیا ہے۔ کوئی شخص اگر ڈرائیونگ کا ٹیسٹ پاس کرلیتا ہے تو اسے لائسنس ضرور دیاجائے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس مل جانے سے ملک میں مال دھلائی شعبہ میں 22 لاکھ لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اچھے ڈرائیور فراہم کرنے کے لئے پورے ملک میں دو لاکھ تربیتی مرکز کھولے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined