قومی خبریں

تلنگانہ کے جنگل میں پھنسے 82 سیاحوں کو بچا لیا گیا

تلنگانہ کے ملوگو ضلع کے ایک جنگل میں پھنسے 82 سیاحوں کو جمعرات کو شدید بارش کے درمیان بچا لیا گیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

حیدرآباد: تلنگانہ کے ملوگو ضلع کے ایک جنگل میں پھنسے 82 سیاحوں کو جمعرات کو شدید بارش کے درمیان بچا لیا گیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ سیاح آبشار ’موتیم دھارا‘ دیکھنے گئے تھے اور بدھ کو پانی کے تیز بہاؤ اور سڑک بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور ضلعی پولیس کے اہلکاروں نے جمعرات کی صبح انہیں بچایا۔

Published: undefined

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس غوث عالم نے بتایا کہ ایک سیاح کے ڈائل 100 ہیلپ لائن پر کال کرنے کے بعد مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ فون پر بتایا گیا کہ وہ گھنے جنگل میں پھنس گئے ہیں۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں بھوپال پلی میں کچھ لوگ شدید بارش کے درمیان پھنس گئے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل انجنی کمار نے کہا کہ پولیس ٹیمیں ان علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Published: undefined

ڈی جی پی نے ٹوئٹ کیا، ’’ایس پی اور دیگر افسران پھنسے ہوئے لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ سب محفوظ ہیں۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔‘‘ انہوں نے کہا "یہ ہم سب کے لیے آزمائش کی گھڑی ہے اور سینئرز کی قیادت میں پولیس کانسٹیبل افسران کا جوش و خروش قابل ستائش ہے۔ ملٹی زون کے سینئر افسران، آئی جی سی ایس ریڈی اور آئی جی شاہنواز بھی میدان میں ہیں، ایس پیز اور دیگر محکموں کے ساتھ رہنمائی اور رابطہ کاری کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined