چھتیس گڑھ خصوصی پسماندہ قبائل کو سرکاری ملازمت میں جانے کا راستہ ہموار ہونے کے بعد ایک اہم پیش قدمی شروع ہو گئی ہے۔ اس کے تحت کبیردھام ضلع میں بیگا قبائل کے 80 فیصد نوجوانوں کو ملازمت مل گئی ہے۔ دراصل وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے خصوصی پسماندہ قبائل سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق ریاست کے کبیردھام ضلع میں بیگا قبیلہ کے 80 تعلیم یافتہ نوجوانوں کو محکمہ تعلیم، محکمہ ریونیو، اسسٹنٹ ٹیچر، محکمہ مویشی پروری وغیرہ میں تقرری دی گئی ہے۔ وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور کوردھا رکن اسمبلی محمد اکبر نے ان نوجوانوں کو تقرری کا سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔
Published: undefined
ریاستی حکومت کے ذریعہ سماجی، معاشی اور تعلیمی طور سے پچھڑے ہوئے خصوصی پسماندہ قبائلیوں کو سماجی ترقی کی سمت میں ان طبقات کے پڑھے لکھے مرد و خواتین کو چوتھے اور تیسرے گریڈ کے سرکاری ملازمت میں سیدھی بھرتی دی جا رہی ہے۔ خصوصی پسماندہ قبائل کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اہلیت کے مطابق سرکاری ملازمت دینے کا وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا تھا اور اس پر عمل کرتے ہوئے ہی کبیردھام ضلع کے خصوصی پسماندہ قبائل کے 80 نوجوانوں کو سرکاری ملازمت میں تیسرے و چوتھے گریڈ ملازمین کے عہدہ پر تقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ریاست میں مقیم انتہائی پسماندہ قبائلی طبقہ کے تعلیم یافتہ مرد و خواتین کو تعلیم اور ترقی کے اصل دھارے میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت نے اس طبقہ کے مرد و خواتین کو روزگار دے کر انھیں اصل دھارے میں لانے کی شروعات کر دی ہے۔
Published: undefined
کبیردھام ضلع میں خصوصی پسماندہ قبائل بیگا کے 80 نوجوان سرکاری ملازمت ملنے پر کافی خوش ہیں۔ چہروں پر مسکان لیے خوشی کا اظہار کرتے ان بیگا نوجوانوں نے ضلع کلکٹوریٹ پہنچ کر تقرری نامہ حاصل کیا۔ اس دوران ان نوجوانوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ خصوصی پسماندہ قبائل کے مفاد میں لگاتار کام کیے جا رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ وزیر اعلیٰ بگھیل کے ذریعہ خصوصی پسماندہ قبائل کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اہلیت کے مطابق سرکاری ملازمت دینے کا جو فیصلہ لیا گیا ہے، ان کے اس فیصلے کی وجہ سے ہمیں سرکاری ملازمت میں آنے کا موقع ملا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز