نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کے 8 سال پورے ہونے پر اسے ناکام قرار دیتے ہوئے جمعرات کے روز 8 سال، 8 چھل، بی جے پی وِپھل (8 سال، 8 فریب، بی جے پی حکومت ناکام) کے نام سے کتابچہ جاری کیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اجے ماکن، رندیپ سنگھ سرجے والا، سیکریٹری پرنب جھا، ونیت پونیا اور سنجیو سنگھ نے بی جے پی کی ناکامی کا دعویٰ کرتے ہوئے کتابچہ جاری کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجے ماکن نے کہا کہ بی جے پی کے کھاتے میں 5 ہزار کروڑ روپے آئے۔ لوگوں کو مہنگا پٹرول، ڈیزل اور بے روزگاری حاصل ہوئی۔ کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کی گئی اور اس کی تلافی عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال کر کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ماکن نے کہا کہ عوام یہ پوچھ رہی ہے کہ اچھے دن کس کے آئے ہیں! بی جے پی کے کھاتہ میں 5 ہزار کروڑ روپے آئے، ان کے اچھے دن آئے ہیں۔ چنندہ لوگوں کے اچھے دن آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بھوک کے انڈیکس میں ہندوستان 55 ویں مقام سے گر کر 101 کے مقام پر آ گیا۔ پریس، جمہوریت اور کئی دیگر عالمی انڈیکس میں بھی ہندوستان پھسل رہا ہے۔ کیا ایسے ہی ہندوستان کو وشو گرو بنائیں گے؟
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ عوام پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں لیکن کارپوریٹ ٹیکس پر راحت دی جا رہی ہے۔ سی ایم آئی کے مطابق آج ملک میں 48 کروڑ افراد بے روزگار ہیں۔ خواتین کا روزگار انڈیکس 10 فیصد کم ہوا ہے۔ صحت کے علاقہ میں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ پورے ملک میں 62 لاکھ عہدوں پر تقرری نہیں ہوئی ہے۔ اس کے لئے براہ راست طور پر مرکز ذمہ دار ہے۔
Published: undefined
سرجے والا نے کہا کہ ملک میں فسادات میں 34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے لیکن مودی حکومت اس پر بحث نہیں کرانا چاہتی، بجائے اس پر توجہ دینے کے وہ کانگریس پر سوال اٹھا رہی ہے۔ کپل سبل کے کانگریس کو خیرباد کہے کے سوال پر سرجے والا نے کہا کہ وہ تمام سینئر لیڈران جو کانگریس پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں، ہم انہیں نیک خواشات پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ملک کے مفاد میں اپنا تعاون پیش کرتے رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined