دنیا کے بیشتر ممالک اپنی فوجی طاقتوں کے مظاہرے کرتے رہتے ہیں جن میں اسلحوں کی نمائش سے لے کر مشترکہ فوجی مشق تک شامل ہوتی ہیں۔ اسی ضمن میں ہندوستانی بحریہ نے بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی 8 آبدوزوں نے ایک ساتھ فوجی مشق میں حصہ لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ مغربی ساحل سے دور بحیرۂ عرب میں حال ہی میں ختم ہونے والی مشق میں آٹھ آبدوزوں نے ایک ساتھ حصہ لیا اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
ویسٹرن نیول کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ نے مشق کے انعقاد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس گروپ کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین طرزعمل کی تعریف کی۔ ویسٹرن نیول کمانڈ نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ مظاہرے کے ایک حصے کے طور پر وائس ایڈمرل نے آبدوز کے نچلے حصے کو بھی دیکھا اور آبدوزوں کی روایت کے مطابق سمندر کے پانی کا ذائقہ بھی چکھا۔
Published: undefined
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ہری کمار نے خلیج عدن، بحیرۂ عرب اور بحیرۂ احمر میں ڈرون مخالف، میزائل شکن اور بحری قزاقی کے حملوں کے خلاف بحری آپریشن کے 100 دن مکمل ہونے پر میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی مثبت کارروائی جاری رکھے گی۔ بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ بحری قزاقی خطے میں افراتفری سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک صنعت کے طور پر دوبارہ ابھری ہے۔ ہم اسے روکنے کے لیے کارروائی کریں گے۔
Published: undefined
ایڈمرل ہری کمار نے مزید کہا کہ آپریشن سنکلپ نے مختصر اور فوری کارروائیوں کا تصور توڑا ہے اور سمندروں میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل آپریشنز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز کی رفتار کافی تیز ہے اور ہمارے پاس سمندر کے مختلف حصوں میں 11 آبدوز اور 30 جنگی جہاز موجود ہیں جو تمام علاقوں میں اپنی دلچسپی کو یقینی بناتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined