ہریانہ کے کرنال ضلع کے تراوڑی میں منگل (2جون) کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایک چلتی مال گاڑی سے 8 کنٹینرس گر گئے اور مال گاڑی کے 2 پہیے بھی پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے بعد دونوں جانب سے آنے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ کنٹینرس گرنے سے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ بجلی کی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
اس حادثے کی وجہ سے 14 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ 38 ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ اس روٹ پر روزانہ تقریباً 60 سے 70 ٹرینیں (اپ-ڈاؤن) چلتی ہیں۔ ابتدائی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مال گاڑی کا ایکسل ٹوٹنے سے اچانک جھٹکا لگا اور آٹھ کنٹینرس ریلوے ٹریک پر گر گئے اور مال ٹرین کے 2 پہیے بھی پٹری سے اتر گئے۔
Published: undefined
پولیس انسپکٹر دنیش کمار نے بتایا کہ مجھے صبح تقریباً 4.40 بجے اطلاع ملی کہ تراوڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک مال ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے اور کچھ کنٹینرس بھی گرگئے ہیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تقریباً 3 کلومیٹر تک ریلوے ٹریک بند ہے۔ یہ جلد ٹھیک ہو جائے گا۔ تمام 8 کنٹینرس خالی بتائے جاتے ہیں۔ ڈی آر ایم سمیت ڈویژن کے تمام سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریلوے کی جانب سے جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز