چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخاب کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست کے کھیراگڑھ میں جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس جلسہ میں عوام سے پرینکا گاندھی نے 8 بڑے انتخابی وعدے کیے۔ انھوں نے کہا کہ اگر چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت دوبارہ تشکیل پاتی ہے تو ایل پی جی سلنڈر پر 500 روپے کی سبسیڈی دی جائے گی۔ ساتھ ہی کانگریس جنرل سکریٹری نے ریاست میں 200 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا وعدہ بھی کیا۔ آئیے جانتے ہیں چھتیس گڑھ کی عوام سے پرینکا گاندھی نے کون سے 8 وعدے کیے...
Published: undefined
سلنڈر ریفل کرنے پر 500 رپوے کی سبسیڈی گھر کی خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں
200 یونٹ تک بجلی مفت، زیادہ بجلی خرچ کرنے پر 200 یونٹ ماہانہ تک مفت بجلی
خواتین کے این جی او گرپس اور اہل منصوبوں کے لیے قرض معاف
آئندہ سالوں میں 700 نئے دیہی صنعتی پارکس کا قیام
ریاست کے سبھی سرکاری اسکول کو سوامی آتمانند انگلش اور ہندی میڈیم اسکولوں میں اَپگریڈ کریں گے
چھتیس گڑھ کے باشندوں کے سڑک حادثات میں اور دیگر اچانک ہوئے حادثات میں وزیر اعلیٰ خصوصی ہیلتھ امداد منصوبہ کے تحت مفت علاج
ٹرانسپورٹیشن کاروبار سے جڑے 6600 سے زیادہ گاڑی مالکان کے سال 2015 تک کے 726 کروڑ روپے رقم کے بقایہ موٹر گاڑی ٹیکس، سود کے قرض کی معافی
ریاست کے کسانوں سے ’تیورا‘ کو بھی ایم ایس پی پر خریدا جائے گا
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں 90 رکنی اسمبلی کی 68 سیٹیں جیتی تھی اور بہ آسانی حکومت تشکیل دی تھی۔ بی جے پی محض 15 سیٹوں تک محدود رہ گئی تھی اور جے سی سی (جے) اور بی ایس پی کو بالترتیب 5 اور 2 سیٹیں ملی تھیں۔ اس مرتبہ کانگریس ریاست میں 75 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھ کر انتخابی تشہیر چلا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز