کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج 78 واں دن ہے۔ یہ یاترا بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی تھی۔ مدھیہ پردیش میں پدایاترا کا آج دوسرا دن ہے۔ راہل گاندھی اور دیگر 'بھارت یاتریوں' نے آج مدھیہ پردیش کے بورگاؤں سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ یہ اگلے 10 دنوں میں ریاست کے 7 اضلاع سے ہوکر گزرے گی۔ یاترا کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ پدیاترا میں ہزاروں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی آج 'بھارت جوڑو یاترا' میں حصہ لیا۔ ان کے شوہر رابرٹ واڈرا اور بیٹا ریحان بھی ان کے ساتھ پدایاترا میں شامل ہوئے۔ جب سے 'بھارت جوڑو یاترا' شروع ہوئی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب پرینکا گاندھی پدایاترا میں شامل ہوئی ہیں۔ پرینکا گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' میں حصہ لینے بدھ کے روز ہی مدھیہ پردیش پہنچیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined