نئی دہلی: ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 83011 لوگ کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 78524 نئے لوگ اس جان لیوا وائرس کی زد میں آئے ہیں۔ اس طرح سے ملک میں کووڈ 19 کے فعال معاملوں میں 5458 کی کمی آئی ہے اور اب یہ گھٹ کر 902425 پر آگئے ہیں۔
Published: undefined
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 83011 کورونا مریض ٹھیک ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ ملک میں اب تک 827704 لوگ اس وبا کو مات دے چکے ہیں۔ اسی مدت میں 78524 نئے لوگوں کے کووڈ 19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 6835656 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے اتوار کو 82259 کورونا مریض ٹھیک ہوئے تھے جبکہ متاثرین کے 75829 معاملے آئے تھے۔ اسی طرح پیر کو بازیابی اور متاثرہ معاملوں کی تعداد تقریباً 76737 اور 74442 رہی۔ منگل کو 75787 لوگوں نے اس جان لیوا وائرس کو مات دی تھی، جبکہ 61267 نئے لوگ اس کی زد میں آئے تھے۔ بدھ کو 82203 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے تھے، جبکہ 72049 نئے لوگ اس کی زد میں آگئے تھے۔
Published: undefined
پچھلے 24 گھنٹے میں 971 متاثرین کی موت کے بعد ملک میں اب تک اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 105526 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا متاثرہ معاملوں کی تعداد 907883 ہے۔ ملک میں اس وقت معاملوں کا فیصد 13.20 اور ٹھیک ہونے والوں کی شرح 85.25 فیصد ہے جبکہ موت کی شرح 1.54 فیصد رہ گئی ہے۔
Published: undefined
کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملے 2492 کم ہوکر 244976 رہ گئے ہیں، جبکہ 355 لوگوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد 39072 ہوگئی ہے۔ اس دوران 16715 لوگ ٹھیک ہوئے، جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1196441 ہوگئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined