ہندوستان آج 26 نومبر کو آئین کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے، جو قوم کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ اس موقع پر صدر دروپدی مرمو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین سے خطاب کریں گی۔ یہ تقریب ہندوستان کے آئین کو اپنانے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی آئینی اقدار کو فروغ دینے کے لیے سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز ہوگا۔
Published: undefined
تقریب میں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزراء اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔ اوم برلا اس تقریب کا استقبالیہ پیش کریں گے، جبکہ آئین کی تاریخی اہمیت اور اس کی ترقی پر مبنی ایک مختصر فلم بھی پیش کی جائے گی۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اعلان کیا کہ سال بھر جاری رہنے والے ان پروگراموں کا نعرہ ’ہمارا آئین، ہمارا وقار' ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے ساتھ، ہندوستان اور بیرون ملک کے لوگ آئین کی تمہید پڑھیں گے۔
Published: undefined
ہندوستانی آئین کو آئین ساز اسمبلی نے 26 نومبر 1949 کو اپنایا تھا، جو بعد میں 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا۔ اس دن کو 19 نومبر 2015 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ہر سال 'یوم آئین' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں میں آئینی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
- آئین کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک یادگاری سکہ اور ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔
- 'بھارت کے سمودھان کا نرمان: ایک جھلک' اور 'بھارت کے سموددھان کا نرمان اور اس کی گوروشالی یاترا' کے عنوان سے کتابوں کا اجرا ہوگا۔
- آئین کی آرٹ سے متعلق ایک کتابچہ بھی پیش کیا جائے گا۔
- آئین کی سنسکرت اور میتھلی زبان میں نقول جاری کی جائیں گی۔
Published: undefined
یہ تقریبات صرف دہلی تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی، جہاں گورنر، لیفٹیننٹ گورنر اور وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔
آئین کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے 14 اپریل سے 28 اپریل تک 'آئین سوابھیمان یاترا' نکالی جائے گی۔ اس یاترا میں بی آر امبیڈکر کے آئین سازی میں کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور یہ یاترائیں ایس سی/ایس ٹی آبادی والے علاقوں میں منعقد کی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined