قومی خبریں

آزادی کے 75 سال: سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک کے مبارکبادی پیغامات ہو رہے وائرل

سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ہندوستان کو ڈپلومیٹک کیبل بھیج کر یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی PS

ہندوستان آج 76واں یومِ آزادی منا رہا ہے۔ اس موقع پر دنیا کے متعدد ممالک مبارکبادی کے پیغامات سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک نے بھی ہندوستان کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ کچھ پیغامات تو انتہائی حوصلہ افزا ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں کچھ اہم ممالک کے مبارکباد پیغامات پر۔

Published: undefined

سعودی عرب:

سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ہندوستان کو ڈپلومیٹک کیبل بھیج کر یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ شاہ سلمان عبدالعزیز السعود نے تو اپنے مبارکبادی پیغام میں ہندوستانی صدر کی بہتر صحت کی تمنا بھی کی ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کو یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہندوستان اور ہندوستانی عوام کی خوشحالی کی دعا کی ہے۔

Published: undefined

یو اے ای:

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم مکتوم بن محمد کی طرف سے ہندوستانی صدر کو جو مبارکبادی پیغام بھیجا گیا ہے اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’آج ہندوستان آزادی اور ترقی کے 75 سالوں کا جشن منا رہا ہے۔ ہم ہندوستان اور ہندوستانی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشحالی کی دعا کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

مالدیپ:

مجلس کے اسپیکر محمد نشید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ہندوستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے ہندوستان کی آزادی کی شب کی گئی تقریر کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آزادی ملنے کے بعد سے ہندوستان ایک فوجی اور معاشی عالمی قوت بن گیا ہے، جس نے اپنے لاکھوں لوگوں کو غریبی سے باہر نکالا ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور سبھی ملکی باشندوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد۔‘‘

Published: undefined

ایران:

ہندوستان کے دوست ملک ایران نے 76ویں یومِ آزادی پر ہندوستان کو دلچسپ پیغام بھیجا ہے جو لوگوں کو بہت پسند آ رہا ہے۔ ایران کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں ایک بچی یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستانی قومی ترانہ کا ساز بجاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ساتھ ہی ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے ’’ہندوستان کو آزادی کا دن مبارک۔ جمہوریت کا جذبہ ہندوستان کے سبھی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ترقی، خوشحالی اور خوشی کی طرف لے جائے۔‘‘

Published: undefined

مذکورہ بالا ممالک کے علاوہ قطر، خلیجی ملک بحرین، ملیشیا، عمان وغیرہ اسلامی ممالک سے بھی ہندوستان کو یومِ آزادی پر مبارکبادی کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ کئی پیغامات میں متعلقہ ملک نے اپنے قومی پرچم کے ساتھ ہندوستان کا پرچم لگایا ہے جس سے دونوں ممالک میں گہرے روابط اور دوستی کا اظہار ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined