قومی خبریں

بہار میں 75 فیصد ریزرویشن کو قانون ساز کونسل سے بھی مل گئی منظوری!

مقننہ کے سرمائی اجلاس کے آخری دن جمعہ کے روز قانون ساز کونسل میں ریاستی عہدوں اور خدمات کی اسامیوں سے متعلق ریزرویشن ترمیمی بل 2023 پر بحث ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو اور نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو اور نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

بہار میں 75 فیصد ریزرویشن کا راستہ ہموار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ریزرویشن بل اسمبلی کے بعد قانون ساز کونسل سے بھی پاس ہو گیا ہے جو کہ ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے لوگوں کے لیے خوش آئند ہے۔ نتیش حکومت نے ذات پر مبنی ریزرویشن کو 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کرنے کی تجویز کو مقننہ کے دوسرے ایوان یعنی قانون ساز کونسل سے منظور کرانے میں کامیابی حاسل کر لی ہے۔ اس طرح حکومت اب مجموعی ریزرویشن کی حد 75 فیصد کرنے کی سمت میں مزید ایک قدم آگے بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بل میں او بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے 65 فیصد ریزرویشن ااور ای ڈبلیو ایس طبقہ کے لیے 10 فیصد کا ریزرویشن کیے جانے کا التزام ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 75 فیصد ریزرویشن کو یقینی بنائے جانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بی جے پی نے اس بل کی حمایت تو کی ہے لیکن اس میں انتہائی پسماندہ طبقہ کے لیے ریزرویشن مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

مقننہ کے سرمائی اجلاس کے آخری دن جمعہ کو قانون ساز کونسل میں ریاستی عہدوں و خدمات کی اسامیوں سے متعلق ریزرویشن ترمیمی بل 2023 پر بحث ہوئی۔ بی جے پی نے اس بحث کے دوران نتیش حکومت سے انتہائی پسماندہ طبقہ کے لیے ریزرویشن مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ موجودہ بل میں انتہائی پسماندہ طبقہ کا کوٹہ بڑھا کر 25 فیصد کیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ بی جے پی اس میں مزید اضافہ چاہتی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نتیش حکومت نے بھلے ہی مقننہ کے دونوں ایوانوں سے ریزرویشن بل آسانی سے پاس کرا لیا، لیکن 75 فیصد کی نئی حد اتنی آسانی سے نافذ نہیں ہونے والی۔ اس بل کو نتیش حکومت گورنر کی منظوری کے لیے بھیج سکتی ہے۔ گورنر اس پر از سر نو غور کرنے کے لیے حکومت کو واپس بھیج سکتے ہیں، یا پھر مرکزی حکومت سے اس پر مشورہ طلب کر سکتے ہیں۔ کچھ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ نتیش حکومت اس بل کو براہ راست مرکزی حکومت کو بھیج کر صدر جمہوریہ سے منظوری طلب کر سکتی ہے۔ اس کے لیے آئین میں ترمیم کی بھی ضرورت ہوگی۔ ایسا اس لیے کیونکہ تمل ناڈو کو چھوڑ کر ابھی تک کوئی بھی ریاست ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے اوپر کرانے میں کامیاب نہیں ہو پایا ہے۔ سپریم کورٹ کی گائیڈلائن کے مطابق ذات پر مبنی ریزرویشن 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ ایسے میں بہار کا ریزرویشن بل قانونی پیچیدگیوں میں پھنس بھی سکتا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، بہار میں فی الحال مجموعی ریزرویشن 60 فیصد ہے۔ اس میں او بی سی کو 12 فیصد، ای بی سی کو 18 فیصد، پسماندہ طبقہ کی خواتین کو 3 فیصد، ایس سی کو 16 فیصد اور ایس ٹی کو 1 فیصد ریزرویشن ملتا ہے۔ ای ڈبلیو ایس (معاشی طور سے پسماندہ طبقہ) کے لیے الگ سے 10 فیصد ریزرویشن کی سہولت ہے۔ نئے بل کے مطابق او بی سی کو 25 فیصد اور ای بی سی کو 18 فیصد (اس میں پسماندہ طبقہ کی خواتین کو دیا جانے والا 3 فیصد ریزرویشن بھی شامل ہوگا)، ایس سی کو 20 فیصد، ایس ٹی کو 2 فیصد ریزرویشن ملے گا۔ ای ڈبلیو ایس کو حسب سابق 10 فیصد ریزرویشن ملتا رہے گا۔ یعنی مجموعی ریزرویشن کی حد 60 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد ہو جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined