قومی خبریں

مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 748 نئے کیسز درج، 18 افراد ہلاک

مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں مزید 18 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 814 ہوگئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 22،594 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے ریکارڈ 748 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس دوران جان لیوا وبا سے 18 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں مزید 18 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 814 ہوگئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 22،594 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس علاقے میں اب تک 15،029 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور بقیہ متاثرہ افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

ضلعی ہیڈ کوارٹر سے موصولہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 276 کیسز رپورٹ ہوئے اور چھ متاثرہ افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ عثمان آباد میں 132 نئے کیسز اور ایک موت ،ناندیڑ میں 117 نئے کیسز اور ایک موت ، لاتور میں 101 نئے کیسز اورچار اموات ،جالنہ میں 51 نئے کیسز اور دو ہلاک اورپر بھنی میں 28 نئے کیسزاور ایک موت اور ہنگولی میں پانچ نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined