قومی خبریں

ایک ماہ میں ہی 2000 روپے کے 72 فیصد نوٹ بینکوں میں واپس آ گئے، ایک رپورٹ میں انکشاف

مرکزی حکومت اور آر بی آئی نے ایسی امید بھی نہیں کی ہوگی کہ 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے ہٹانے کا اعلان ہوتے ہی عوام اس سے اتنی جلدی پیچھا چھڑانے کی کوشش کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>2000 کے نوٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

2000 کے نوٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

ابھی تقریباً ایک ماہ ہی ہوئے ہیں جب آر بی آئی نے اعلان کیا تھا کہ 2000 روپے کے نوٹ کو دھیرے دھیرے چلن سے ختم کیا جائے گا، اور لوگوں نے اپنے پاس موجود 2000 روپے کے نوٹ بغیر وقت ضائع کیے بینکوں میں جمع کرنا شروع کر دیئے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب تک 72 فیصد 2000 روپے کے نوٹ بینکوں میں جمع ہو چکے ہیں۔ یہ انکشاف ایک تازہ رپورٹ میں ہوا ہے۔

Published: 24 Jun 2023, 3:11 PM IST

جمعہ کے روز سامنے آئی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے بینکوں میں گزشتہ ایک ماہ میں 2000 روپے کے 72 فیصد نوٹ بینکوں میں جمع ہو چکے ہیں۔ یہ رپورٹ حیران کرنے والی ہے اور سی این بی سی-ٹی وی 18 نے اسے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے۔ 23 مئی سے لے کر 23 جون تک ملک کے تمام بینکوں میں 72 فیصد 2000 روپے کے نوٹ یا تو ڈپازٹ ہو چکے ہیں یا پھر بدلوائے جا چکے ہیں۔

Published: 24 Jun 2023, 3:11 PM IST

مرکزی حکومت اور آر بی آئی نے ایسی امید بھی نہیں کی ہوگی کہ 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے ہٹانے کا اعلان ہوتے ہی عوام اس سے اتنی جلدی پیچھا چھڑانے کی کوشش کریں گے۔ آر بی آئی نے 2000 روپے کا نوٹ بدلنے کے لیے چار ماہ سے زیادہ وقت دیا تھا، یعنی اب بھی تین ماہ سے زیادہ کا وقت باقی ہے اور مارکیٹ میں 2000 روپے کے نوٹ کا صرف 28 فیصد حصہ ہی موجود رہ گیا ہے۔

Published: 24 Jun 2023, 3:11 PM IST

واضح رہے کہ آر بی آئی نے 19 مئی 2023 کو اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 2000 روپے کے نوٹ سرکولیشن سے باہر کرنے کا فیصلہ لے رہا ہے۔ آر بی آئی نے کہا تھا کہ جس کے پاس بھی 2000 روپے کے نوٹ ہیں، وہ 23 مئی سے بینکوں میں ڈپازٹ یا پھر بدلوا سکتا ہے۔ اس کی آخری تاریخ 30 ستمبر رکھی گئی ہے۔ آر بی آئی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں 3.60 لاکھ کروڑ روپے کے 2000 روپے کے نوٹ ہیں، جن کا بینکوں میں آنا ضروری ہے۔

Published: 24 Jun 2023, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jun 2023, 3:11 PM IST