اجمیر: خواجہ غریب نواز کے 811ویں عرس کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی جانب سے سلطان الہند غریب نواز کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی۔ بتاتے چلیں کہ دارالحکومت دہلی سے کانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدر اور راج سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی اس روایتی چادر کے ساتھ راجستھان پہنچے۔ کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے سب سے پہلے چادر پیش کر ملک کی خوشحالی، امن و امان، بھائی چارے کی دعا کی اور زیارت کے بعد درگاہ کے بلند دروازے سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا زائرین کے نام بھیجے گئے پیغام کو پڑھا۔
Published: 28 Jan 2023, 9:14 PM IST
اپنے پیغام میں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ میں خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے 811ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنی اور پوری کانگریس پارٹی کی جانب سے خواجہ کی بارگاہ میں چادر روانہ کرتے ہوئے خود کو بے حد خوش قسمت تصور کر رہا ہوں۔
Published: 28 Jan 2023, 9:14 PM IST
خیال رہے کہ پرخلوص جذبات اور عقیدت کے ساتھ سلطان الہند کے آستانہ مبارک پر چادر چڑھائی جاتی ہے۔ چادر پوشی کا یہ حسین موقع ہمارے وطن کی گنگا-جمنی تہذیب، قومی ایکتا، آپسی بھائی چارے، پیار اور محبت، ادب و رواداری کی علامت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہی پیغام جاتا ہے کہ ہندوستان میں قومی اتحاد اور بھائی چارے کی جڑیں انتہائی گہری ہیں۔ اجمیر میں اس عالمی شہرت یافتہ درگاہ پر عرس مبارک کے موقع پر ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ چارد پوشی کرتے وقت راجستھان کانگریس انچارج سکھوندر سنگھ رندھاوا، پردیش کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا، اقلیتی معاملے کے وزیر صالح محمد، وقف بورڈ صدر ڈاکٹر خانو خان، بدھوالی، کانگریس اقلیتی محکمہ کے ریاستی صدر عابد کاغذی، فرحان اعظمی، احمد خان، فہیم احمد، انصاف آزاد خصوصی طور سے موجود تھے۔
Published: 28 Jan 2023, 9:14 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jan 2023, 9:14 PM IST