ملک آج اپنا 70واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ صدر رام ناتھ کووند نے اس موقع پر قومی راجدھانی دہلی میں واقع راج پتھ پر پرچم کشائی کی۔ اس دوران ان کے ساتھ مہمان خصوصی کے طور پر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رام فوسا بھی موجود رہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا گیٹ جاکر امر جوان جیوتی پر شہدائے ملک کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: 26 Jan 2019, 10:34 AM IST
راج پٹھ پر پریڈ شروع ہونے سے پہلے صدر رام ناتھ کووند نے شہید لانس نائک نذیر احمد وانی کے اہل خانہ کو بعد از مرگ اشوک چکر سے سرفراز کیا۔ اعزاز نذیر وانی کی بیوہ نے حاصل کیا اور اس موقع پر ان کی والدہ بھی موجود رہیں۔ نذیر احمد وانی نے نومبر 2018 میں ملی ٹینٹوں سے انکاؤنٹر کے دوران اپنی جان قربان کر دی تھی۔
Published: 26 Jan 2019, 10:34 AM IST
یوم جمہوریہ کے پیش نظر قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک بھر میں حفاظت کے پختہ انتظام کئے گئے ہیں۔ ملک سے متصل سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ وہیں قومی راجدھانی دہلی کو قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جگہ جگہ کمانڈو کی تعیناتی کی گئی ہے۔ دہلی میں راج پتھ سے لے کر لال قلعہ تک کے 8 کلومیٹر کے پریڈ روٹ پر حفاظت کے چاک و چوبند انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس روٹ پر نگرانی پر کئی اہم مقامات پر خاتون کمانڈو، موبائل ٹیمیں، جہاز شکن توپیں اور نشانہ بازوں کو تعینات کئے گئے ہیں۔
Published: 26 Jan 2019, 10:34 AM IST
سرینگر: وادی کشمیر میں ملک کے 70 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں، علاوہ ازیں ریل خدمات بھی معطل رکھی گئیں۔ تاہم معمول کے برخلاف کالنگ سروس کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ قدم امن دشمن عناصر کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ معطلی کا مقصد یہ بھی ہے کہ کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے۔
ادھر، وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریل گاڑیوں کی آمدورفت بھی طور پر معطل رکھی گئی۔ ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ وادی کشمیر میں ہفتہ کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریل سروس کو کلی طور پر معطل رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا 'یہ سروس سیکورٹی وجوہات کی بناءپر معطل رکھی گئی'۔
Published: 26 Jan 2019, 10:34 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jan 2019, 10:34 AM IST
تصویر: پریس ریلیز