قومی خبریں

دہلی کے سرکاری اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے سے 70 طلبا بیمار، پولیس نے کھانے اور جوس کا لیا سیمپل

اسکول افسران کے مطابق طلبا کو مڈ ڈے میل کے کھانے میں پوری سبزی دینے کے بعد سویا کا جوس پیش کیا گیا تھا، اچانک کچھ بچوں کے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت ہوئی تو باقی بچوں کو کھانا اور جوس نہیں دیا گیا۔

مڈ ڈے میل، علامتی تصویر اے آئی این ایس
مڈ ڈے میل، علامتی تصویر اے آئی این ایس 

دہلی کے سروودے بال وِدیالیہ اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد جمعہ کو تقریباً 70 بچے بیمار پڑ گئے جنھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ فی الحال سبھی طلبا کی حالت مستحکم ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر جانچ کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

جنوب مغربی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر منوج سی نے واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ جمعہ کی شام تقریباً 6 بجے ساگرپور پولیس تھانے میں ایک کال آئی۔ اس میں بتایا گیا کہ ساگرپور کے درگا پارک واقع سروودے بال ودیالیہ اسکول میں چھٹی سے آٹھویں درجہ کے تقریباً 70 طلبا نے مڈ ڈے میل کے کھانے کے بعد الٹی اور پیٹ درد کی شکایت کی ہے۔

Published: undefined

ڈی سی پی نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوراً جائے حادثہ پر پہنچی اور پایا کہ طلبا کو ڈابری کے ڈی ڈی یو اسپتال اور دادا دیو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر موجود اسکول افسران کے مطابق طلبا کو مڈ ڈے میل کے کھانے کے بعد سویا کا جوس دیا گیا تھا جس کے بعد انھیں پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت ہوئی۔

Published: undefined

ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ فوراً کرائم ٹیم کو موقع پر بلایا گیا اور کھانے اور جوس کے سیمپل بطور ثبوت جمع کیے گئے۔ درجہ 6 اور 8 تک کے طلبا کو لنچ میں پوری سبزی دیے جانے کے بعد سویا کا جوس تقسیم کیا گیا تھا۔ کچھ بچوں کے ذریعہ پیٹ درد کی شکایت ملنے پر کھانا اور جوس کی تقسیم دوسرے بچوں میں نہیں کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined