وڈودرا: گجرات کے وسطی ضلع کے ڈبھوئی تعلقہ کے پھرتی کُئی گاؤں میں کل دیر رات گٹر اور اس سے متصل کنوئیں کی صفائی کرنے اس میں اترے چار صفائی مزدوروں سمیت سات افراد کی موت ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ڈبھوئی فائر اور پولس اہلکاروں کو دی گئی، 108 امبولنس اور محکمہ فائر کے اہلکار موقع پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ کی مہم چلائی۔ پولس نے ہوٹل مالک کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے جو کہ تاحال فرار بتایا جاتا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق شہر کے ڈبھوئی علاقہ میں واقع درشن ہوٹل میں ہفتہ کے روز سیوریج کنوے کی صفائی کرنے کے لئے گئے سات مزدور گئے تھے۔ ہوٹل کے پیچھے بنے سیوریج کنوئے میں صفائی کرنے کے پہلے ایک مزور اترا لیکن کچھ دیر بعد اس کا دم گھٹنے لگا۔
Published: undefined
پولس نے بتایا کہ مرنے والوں میں اس درشن ہوٹل کے تین اہلکار بھی تھے جس کے قریب یہ حادثہ ہوا۔ ہوٹل مالک حسن عباس واقعہ کے ہوٹل میں تالا لگانے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ مرنے والے مزدوروں میں ایک باپ بیٹا بھی شامل ہے۔ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ان کی موت گٹر لائن میں گیس سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے یا یہ تمام ڈوبنے سے مرے ہیں۔
Published: undefined
مرنے والوں کی شناخت ہتیش ہریجن (23) اور اس کے والد اشوک ہریجن (45)، مہیش ہریجن (25) اور مہیش پاٹن واڈيا (46)یہ چاروں مزدور قریبی تھواوي گاؤں کے رہائشی ہیں جبکہ ہوٹل کے تین اہلکاروں اجے وساوا (24)، رہائشی كادولي گاؤں ضلع بھروچ، وجئے چودھری (22) اور شهدیو وساوا (22) دونوں ضلع سورت کے عمرپدا تعلقہ کے ویلاوي گاؤں گاؤں رہائشی کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز