کیرالہ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش میں ٹرین حادثات کے دوران مجموعی طور پر 7 افراد کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کیرالہ کے پلکڑی میں جہاں 4 صفائی اہلکار ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گئے ہیں، وہیں اتر پردیش کے مرزاپور واقع نارائن بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 بچے ٹرین کی زد میں آ کر فوت ہو گئے۔ اسی طرح ہماچل پردیش کے اونا میں ایک شخص تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گیا۔
Published: undefined
کیرالہ کے پلکڑ میں پیش آئے ٹرین حادثہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ کیرالہ ایکسپریس ٹرین دوپہر تقریباً 3.05 بجے صفائی کر رہے ملازمین کو زوردار ٹکر مار دی۔ یہ ٹکر اس وقت لگی جب ملازمین ریلوے اسٹیشن سے کچھ دوری پر شورانور پُل کے پاس ریلوے ٹریک پر کچرا صاف کر رہے تھے۔ اس ٹکر میں چاروں صفائی ملازمین ٹریک سے نیچے بھارت پوژا ندی میں گر گئے اور ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ندی سے تین لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ چوتھے لاش کی تلاش جاری ہے۔ فی الحال ریلوے پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ کر جائزہ لے رہی ہے۔ جن ہلاک صفائی اہلکاروں کی لاش برآمد ہو گئی ہے ان کی شناخت لکشمنن، وَلّی اور لکشمنن کی شکل میں ہوئی ہے۔
Published: undefined
اتر پردیش کے مرزاپور ضلع میں پیش آئے حادثہ سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ ادلہاٹ تھانہ حلقہ کے نارائن پور بازار ریلوے اسٹیشن کے پورب واقع کرہٹ گاؤں کے سامنے ہفتہ کی صبح دردناک واقعہ پیش آیا۔ گووردھن پوجا کے لیے بھٹکیا کا کانٹا لانے گئے دو بچے ٹرین کی زد میں آ گئے جس سے ان کی موت ہو گئی۔ دونوں بچے برئی پور گاؤں کے باشندہ تھے۔ اس حادثہ سے بچوں کے اہل خانہ غمزدہ ہیں۔ چوکی انچارج نارائن پور جئے دیپ سنگھ نے بتایا کہ برئی پور باشندہ 10 سالہ رام آشیش جو درجہ 4 میں پڑھتا تھا، اور اسی گاؤں کا 8 سالہ ستیم سونکر جو درجہ 2 میں پڑھتا تھا، دونوں بچے گھر والوں کے کہنے پر گووردھن پوجا کے لیے گونگ، بھٹکیا کا کانٹا لانے ریلوے لائن کے پاس گئے تھے۔ اسی درمیان ٹرین کی زد میں آنے سے دونوں بچوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔
Published: undefined
تیسرا واقعہ ہماچل پردیش کے اونا کا ہے جہاں 63 سالہ جوگندر سنگھ کی موت ٹرین سے ٹکرانے کے سبب ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے پور سہوڑاں باشندہ گھاس لینے کے لیے ریلوے لائن کراس کر رہا تھا۔ اسی درمیان آتی ٹرین سے وہ ٹکرا گیا۔ انبالا سے اونا کے درمیان چلنے والی یہ مسافر ٹرین (04593) جب رائے پور کے قریب پہنچی تو یہ شخص اس کی زد میں آ گیا۔ اس کی اطلاع ریلوے اہلکاروں نے پولیس کو دی۔ بعد ازاں لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined