قومی خبریں

جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور ترال میں تصادم، 7 ملی ٹینٹ ہلاک

جنوبی کشمیر میں دو مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے چلائے جانے والے جنگجو مخالف آپریشنز میں انصار غزوہ الہند کے سربراہ سمیت 7 جنگجو مارے گئے ہیں

کشمیر تصادم، علامتی تصویر
کشمیر تصادم، علامتی تصویر 

سری نگر: جنوبی کشمیر میں دو مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے چلائے جانے والے جنگجو مخالف آپریشنز میں انصار غزوہ الہند کے سربراہ سمیت 7 جنگجو مارے گئے ہیں۔ یہ جنگجو مخالف آپریشنز قصبہ شوپیاں کے جان محلہ اور ضلع پلوامہ کے نوبگ ترال میں چلائے گئے ہیں۔

Published: undefined

کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا: 'ترال انکوائنٹر اپڈیٹ، ترال انکوائنٹر میں انصار غزوۃ الہند کے چیف امتیاز شاہ کو ہلاک کیا گیا ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی'۔

Published: undefined

اسی ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ قصبہ شوپیاں میں جمعرات کی شام سے جاری مسلح تصادم میں مزید دو جنگجو مارے گئے ہیں جس کے ساتھ مارے جانے والے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوپیاں میں تصادم کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں خصوصی علاج و معالجہ کے لئے سری نگر کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined