کابل: افغانستان میں اتوار کی صبح صوبہ بغلان میں کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے ایک کمپنی میں کام کر رہے 7 ہندوستانی انجینئروں سمیت 8 ملازمین کو اغوار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے افسران کے حوالہ سے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کے صوبہ بغلان میں ایک پاور پلانٹ میں کام کر رہے 7 انجینئروں اور ایک افغان ملازم کا اغوا کیا گیا ہے۔ بغلان کے اس واقعہ کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا جا رہا ہے۔ حالانکہ تاحال کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ میڈیا کی ابتدائی رپورٹوں میں 6 ہندوستانی انجینئروں کے اغوا کی بات کہی گئی تھی۔
اغوا کئے گئے تمام ملازمین بغلان صوبہ کی راجدھانی پل خومرے کے پاس واقع ایک گاوں باغ شمال میں الیکٹرک سب اسٹیشن پر کام کے سلسلہ میں گئے ہوئے تھے۔ بندوق برداروں نے اچاک ان پر دھاوا بول دیا ۔
بغلان پولس کے ترجمان ذبیح اللہ شجاع کے مطابق تمام انجینئر ایک منی بس میں سوار ہو کر سرکاری پاور اسٹیشن جا رہے تھے تبھی نامعلوم بندوق برداروں نے انہیں اور ان کے افغان ڈرائیور کو اغوار کر لیا۔ کابل میں ہندوستانی سفارتخانہ کے 2 افسران نے ہندوستانی انجینئروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ یہ انجینئر افغانستان بریشنا شیرکٹ کے لئے کام کرتے ہیں جو پاور اسٹیشنوں کو آپریٹ کرتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined