مہاراشٹر کے وِدربھ علاقہ میں گزشتہ 72 گھنٹے میں 7 کسانوں نے قرض سے پریشان ہو کر خودکشی کر لی ہے۔ اس واقعہ سے پورا مہاراشٹر ہل گیا ہے اور ریاست کی شیوسینا-بی جے پی کی ایکناتھ شندے حکومت سوالوں کے گھیرے میں آ گئی ہے۔ ودربھ جن آندولن سمیتی کے سربراہ اور شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر کشور تیواری نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے بھی کم وقت میں یاوتمال سے 6 اور وردھا سے 1 کسان کی خودکشی کی خبر آئی ہے۔
Published: undefined
کشور تیواری نے کہا کہ خودکشی کرنے والوں میں یاوتمال میں ہیواری کے پروین کالے، کھڑکی کے ٹریبینک کیرم، شیونی کے ماروتی چوہان، ارجن کے گجانند شندے، بنیگاؤں کے تیوی چند راٹھوس، جامواڈی کے نتن پانے اور وَردھا کے رنتاپور کے دنیش مڈاوی شامل ہیں۔ تیواری نے کہا کہ ان میں سے 6 خودکشیاں گزشتہ 48 گھنٹوں میں اور ایک خودکشی ایک دن قبل اتوار کو ہوئی تھی۔
Published: undefined
کشور تیواری نے کہا کہ ان میں سے بیشتر سماج کے محروم طبقات سے ہیں اور انھوں نے بھاری قرض کے بوجھ، فصل کی بربادی اور ریاستی حکومت سے بہت کم یا کوئی مدد نہیں ملنے کے سبب یہ قدم اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ تازہ اموات کے ساتھ جنوری 2023 سے ریاست میں خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد بڑھ کر 1586 ہو گئی ہے۔ انھوں نے آگے کہا کہ وِدربھ جیسے چھوٹے سے علاقہ سے ہر روز ایک دو کسانوں کی خودکشی کی خبریں مل رہی ہیں۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر نے کہا کہ دیگر ریاستوں کی حالت کے بارے میں شاید ہی پتہ چلے۔ پھر بھی مرکزی حکومت مستقبل میں ہندوستان کو پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بنانے اور بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے، یہ کیسے ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی میں مانسون کی بے رخی کے سبب ملک کے بڑے حصے میں موجود زرعی بحران کو لے کر سنجیدہ ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ کے چل رہے خصوصی اجلاس میں وِدربھ کے ساتھ اس ایشو پر بحث کرانی چاہیے۔
Published: undefined
تیواری نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کے دعووں کے باوجود لاگت، فصل اور قرض کے اہم ایشوز کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس طرح کسانوں کو اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ راحت پیکیجوں کا اعلان بڑے زور و شور سے کی جاتی ہے، لیکن وہ منہدم ہو چکی دیہی معیشت کو راحت دینے میں ناکام رہے ہیں۔
Published: undefined
وِدربھ کے لیڈر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی پیچیدگیوں کے ساتھ اس سال غیر یقینی مانسون کے سبب خشک سالی جیسی حالت پیدا ہو گئی ہے جس سے مہاراشٹر کے آس پاس کے کم از کم 10 اضلاع میں اہم نقدی فصل کپاس کی طلب بہت کم ہو گئی ہے۔ اِنپٹ لاگت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے اور پبلک سیکٹر کے بینکوں کے ذریعہ کم قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان سبھی نے مل کر دیہی معیشت پر بریک لگا دیا ہے، ساتھ ہی علاقہ میں ٹکاؤ خوردنی اشیا دلہن اور تلہن فصلوں کو فروغ دینے میں حکومت کی ناکامی کے سبب کسانوں کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined