بھوپال: مدھیہ پردیش میں زبردست بارش، سیلاب اور ژالہ باری کی وجہ سے ہوئے متعدد حادثوں میں اب تک 674 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری اطلاع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اس دوران ریاست میں ایک ہزار 888 جانوروں کی بھی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
زبردست بارش کی وجہ سے ایک لاکھ 18 ہزار 386 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے متعدد مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں جبکہ کچھ عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں تقریباً 55 لاکھ 36 ہزار 517 کسان اور 47ء60 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین متاثر ہوئی ہے۔
Published: undefined
ریاست میں سال 2013 کے بعد اس سال سب سے زیادہ 1203 ایم ایم بارش درج کی گئی۔ زیادہ بارش اورسیلاب کی وجہ سے اُرد دال اور سویابین کی فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں تقریباً 12 ہزار کروڑ روپے کا ابتدائی نقصان کے اندازے لگائے گئے ہیں۔
Published: undefined
ریاستی حکومت سیلاب سے متاثروں کو اب تک 77 کروڑ روپے تقسیم کرچکی ہے اور فصلوں کو ہوئے نقصان کا جنگی پیمانے پر سروے کیا جا رہا ہے۔ کچھ مقامات پر سروے ہوچکا ہے لیکن مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے کئی مقامات پر دشواریاں پیش آر ہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined