ایک 65 سالہ ہندوستانی خاتون جس نے 18 سالوں تک بغیر کسی جرم کے پاکستان کی جیلوں میں زندگی گزاری اور بالاخررہائی پاکر واپس اپنے مادر وطن ہندوستان (اورنگ آباد-دکن) پہنچنے کے صرف دو ہفتوں بعد ہی اپنے مالک حقیقی سے جا ملیں۔ کل 9 فروری کی سہ پہر جب اس خاتوں کو لحد میں اتارا گیا تو وہاں سب کی انکھیں اشک بارتھیں، اور سب کے چہروں پر یہ سوال تھا کہ آخر ہم کس دور میں جی رہے ہیں جہاں ایک بے قصور اور بھولی بھالی خاتوں کو 18 سالوں تک قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنا پڑتا ہے،وہ بھی اس حالت میں جب اسکا اپنا کوئی نہ ہو اورجس نے کرب تنہائی میں، اپنے مادر وطن واپس پہنچنے کی امید و آرزو میں 18 سال گزار دیے ہوں۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
ابھی 14 دن پہلے ہی، 26 جنوری 2021 کو جب اورنگ آباد کے ریلوے اسٹیشن پر اورنگ آباد شہر کے سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیا تو خاتون نے خوشی سے سرشار لہجے میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا " کیا بتاوں مجھے اپنے مادر وطن ہندوستان پہنچنے کی کتنی خوشی ہے۔"
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
26 جنوری کو وطن واپسی پر خوشی منانے والی خاتون حسینہ بیگم کل 9 فروری کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ انھوں نے بمشکل 14 دن ہی آزادی سے لطف اندوز ہونے کے بعد آخری سانس لی۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
واپسی پر ، انھوں نے نے اپنی تکلیفیں بیان کیں اور بتایا تھا کہ، ان کا قصور نہ ہونے کی بنا پر بھی انھوں نے اتنے سالوں تک پاکستانی جیل میں بڑی مشکلوں کا سامنا کیا تھا "میں نے ان تمام سالوں میں زبردست مشکلات کا سامنا کیا ہے… اب مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں جنت میں ہوں۔ میں اپنے ملک واپس آنے کے بعد سکون و اطمنان محسوس کرتی ہوں۔ مجھے غلط طور پر پاکستان میں جیل بھیج دیا گیا تھا"۔ اورنگ آباد کے رشید پورہ علاقے کی رہائشی ، جن کی شادی اترپردیش کے سہارنپور کے ایک دلشاد احمد شیخ سے ہوئی تھی ، اور وہ ایک بے اولاد جوڑے تھے۔اور ان کے شوہر کی موت چند سال قبل اس وقت ہوئی جب ان کی اہلیہ پاکستان جیل میں زیربحث رہی۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
پڑوسی ملک میں اپنی 18 سالہ طویل رہائش کے بارے میں حسینہ بیگم نے بتایا تھا کہ ، ان کی یہ افسوسناک کہانی 2004 میں اس وقت شروع ہوئی جب وہ ٹرین کے ذریعے لاہور میں اپنے شوہر کے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔ سانحوں کا پہلا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب وہ وہاں سے اپنا پاسپورٹ کھو بیٹھیں، اور سسرالیوں کی طرف سے کسی سے بھی نہیں مل سکیں جو ان کی مدد کر سکے۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
پاسپورٹ کے بغیر ، حسینہ بیگم کو پاکستان پولیس نے فوری طور پر ایک ’جاسوس‘ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اسے ایک مقامی جیل میں پھینک دیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف بوجھل قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
کئی سالوں کے بعد ، جب انہوں نے مستقل طور پر اپنی بے گناہی کی درخواست کی ، تو آخر کار پاکستانی عدالت نے بھارتی حکام سے ان کے دعوؤں پر ایک تفصیلی رپورٹ طلب کی۔اسی مناسبت سے ، کچھ دن پہلے اورنگ آباد پولیس نے یہ رپورٹ پاکستان کو بھیجی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ حسینہ بیگم سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں راشد پورہ کی رہائشی تھیں، ان کے شوہر کی تفصیلات ، ان کے گھر کا پتہ اور دیگر متعلقہ معلومات پاکستان کو بھیجی گئی۔ اس سے مطمئن ، پاکستان عدالت نے بالآخر ان کی رہائی اور ہندوستان واپسی کا حکم دیا اور وہ 26 جنوری کو اپنے آبائی شہر پہنچی۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
آزادی اور سکون سے بقیہ زندگی بسر کر نے کا مظلوم حسینہ بیگم کا یہ خواب اس وقت چکناچورہو گیا، جب آزادری اور سکون کے صرف چار پانچ دن گزارنے کے بعد انھیں یہ پتہ چلا کہ انھوں نے اورنگ آباد شہر میں جو چھوٹا سا پلاٹ ، جسے انہوں نے جولائی 2000 میں خریدا تھا ، اس پر کچھ مقامی غنڈوں نے ناجائز قبضہ کر لیا ہے۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
گذشتہ ہفتے پراپرٹی پیپرز کی پرانی رجسٹری اور دیگر ریکارڈوں سے آراستہ ہوکر ، انہوں نے اورنگ آباد پولیس کے اعلیٰ افسر سے ملاقات کی تھی تاکہ وہ اپنے پلاٹ پر قبضہ حاصل کرسکیں اور پولیس نے انکوائری کرنے اور ضروری کام کرنے کا یقین دلایا تھا۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
ایک مقامی سماجی کارکن محسن احمد نے بتایا کہ چونکہ حسینہ بیگم کا کوئی قریبی رشتہ دار نہیں تھا ، لہذا شہر کے متعدد افراد نے رضاکارانہ طور پر راشد پورہ میں محمدیہ مسجد میں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد سہ پہر قبرستان میں انھیں اپنے مادر وطن کی مٹی میں سبرد خاک کیا۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Feb 2021, 8:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز