ممبئی: مہاراشٹرمیں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران سائبر ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیاپر افواہوں اور غلط معلومات پھیلانے کے سلسلہ میں 601 رپورٹ کئے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے ان واقعات کے کئے گئے تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے 219 اشتعال انگیز معاملہ واٹس ایپ کے ذریعہ پھیلانے کی وجہ سے درج کیے گئے ہیں جبکہ 262 معاملے فیس بک پر جارحانہ پوسٹس شیئر کرنے کرنے کی پاداش میں درج کیے گئے اور ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرنے کے جرم میں 28 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
Published: 18 Aug 2020, 10:44 AM IST
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ کیسز کے علاوہ ٹوئٹر پر قابل اعتراض ٹویٹ کرنے کے 19 رپورٹ بھی درج کئے گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر غلط معلومات ڈالنے کے 5 معاملے اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے یوٹیوب ، آڈیو کلپس وغیرہ کے غلط استعمال کے 68 رپورٹ درج کے گئے ہیں۔ سائبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ان تمام واقعات میں شامل اب تک 299 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان میں سے 136 قابل اعتراض پوسٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔
Published: 18 Aug 2020, 10:44 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Aug 2020, 10:44 AM IST
تصویر: پریس ریلیز