قومی خبریں

ہماچل میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 60000 سیاحوں کو نکالا گیا: سکھویندر سنگھ سکھو

وزیراعلیٰ سکھو گزشتہ تین دنوں سے کلو میں مقیم ہیں۔ وہ یہاں جاری امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے منڈی میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال / یو این آئی</p></div>

ہماچل پردیش کے منڈی میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال / یو این آئی

 

شملہ: ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے جمعرات کو سیلاب سے متاثرہ کلو اور لاہول سپیتی اضلاع میں چلائی جا رہی راحت اور بچاؤ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پھنسے ہوئے 60,000 سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ سکھو گزشتہ تین دنوں سے کلو میں مقیم ہیں۔ وہ یہاں جاری امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 9 اور 10 جولائی کو ریاست میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے زیادہ تر سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے بعد ہزاروں سیاح یہاں پھنسے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

تاہم ریاست میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کا کام پانچ دن بعد بھی آگے نہیں بڑھ سکا۔ بارش اور سیلاب سے متعلق واقعات میں 88 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined