نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہلی کی سرحد پر تحریک کر رہے کسانوں کی پریشانی کو نہیں سمجھتے اور ان کے درد پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، اس لئے مایوس ہوکر تحریک کرنے والے کسان ٹریکٹر ریلی نکالنے کے لئے مجبور ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا کہ پی ایم مودی کسانوں کے ساتھ بے رحمی والا برتاؤ کر رہے ہیں۔ وہ ان کی تکلیف کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں، اسی لئے ان کے بارے میں کچھ بھی سوچنے سمجھنے کو تیار نہیں ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ دہلی کی سرحد پر شدید سردی میں تحریک کر رہے کسان بہت پریشان ہیں۔ وہ سخت ٹھنڈ میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔ احتجاج کرنے والے اب تک 60 کسان دم توڑ چکے ہیں، لیکن حکومت ان کے بارے میں کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان نے کہا کہ پی ایم مودی کو کسان ہی نہیں، عام لوگوں کے ساتھ ہو رہے ظلم کی بھی فکر نہیں ہے۔ اتر پردیش میں ہاتھرس کا واقعہ ہوا اور اب اسی طرح کا دردناک واقعہ بدایوں میں ہوا ہے لیکن وزیر اعظم ان سبھی معاملوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہ سب کے لئے باعث تشویش ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined