نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے 80 سے زیادہ اسکولوں میں بم نصب کئے جانے کے دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد افرا تفری پھیل گئی۔ جن اسکولوں کو ای میل بھیجا گیا ہے ان میں دوارکا کا ڈی پی ایس، میور وہار کا مدر میری اسکول اور نئی دہلی کا سنسکرت اسکول جیسے ہائی پروفائل اسکول شامل ہیں۔ ان سبھی کے بچوں کو گھر بھیج دیا گیا اور تلاشی مہم چلائی گئی۔
Published: undefined
فائر ڈپارٹمنٹ کو دوارکا کے ہائی پروفائل ڈی پی ایس اسکول میں بم نصب کرنے کی دھمکی کی اطلاع صبح 6 بجے دی گئی، جس کے بعد دہلی پولیس، بم نکارہ بنانے والا دستہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور پورے اسکول کی تلاشی لی گئی۔
مشرقی دہلی کے میور وہار میں واقع مدر میری اسکول کو بھی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے۔ وہاں بھی پورے اسکول کو خالی کروا کر تلاشی لی جا رہی تھی۔ سنسکرتی اسکول، نئی دہلی سے بھی اسی طرح کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور اسکول کو خالی کرا کر تلاشی مہم چلائی گئی۔
Published: undefined
اسی طرح کی دھمکی آمیز ای میل وسنت کنج کے ڈی پی ایس اسکول اور جنوبی مغربی ضلع کے ڈی اے وی اسکول کو بھی بھیجے گئے ہیں۔ بدھ کی صبح 4.30 بجے پشپ وہار کے ایمیٹی اسکول کو ایک دھمکی آمیز ای میل بھی بھیجا گیا، جس میں کہا گیا کہ اسکول میں بم نصب کیا گیا ہے۔
دہلی پولیس سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح دہلی کے کئی اسکولوں کو بم کی دھمکی والے ای میل بھیجے گئے۔ ای میل کے آئی پی ایڈریس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ای میل ملک کے باہر سے بھیجے گئے ہیں، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ کل سے کئی جگہوں سے ای میل موصول ہوئے ہیں۔ ای میل میں کوئی ڈیٹ لائن نہیں ہے اور ایک ہی ای میل متعدد جگہوں پر بھیجا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس طرح کی دھمکی آمیز ای میل اکثر دہلی کے اسکولوں کو بھیجے جاتے رہے ہیں۔ فروری کے مہینے میں اسی طرح کا ای میل دہلی کے آر کے پورم میں واقع ڈی پی ایس اسکول کے پرنسپل کو بھیجا گیا تھا۔ اسی طرح کا ای میل فروری میں ساکیت کے ایمٹی اسکول کو بھی بھیجا گیا تھا۔ اس ای میل میں اسکول سے تاوان بھی مانگا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined